نگران شوریٰ کا بندہ آچے انڈونیشیاکے دار العلوم
استقامۃ الدین دار المعارف کا وزٹ
.jpg)
8
فروری 2023ء کو نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دورۂ انڈونیشیا (Indonesia) کے دوران
بندہ آچے (Banda
Aceh) میں قائم دار العلوم
استقامۃ الدین دار المعارف کا وزٹ کیا جہاں حضرت مولانا شیخ ابو محمد بن زمزی رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس
شریف میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔ نگران شوریٰ نے صاحبِ مزارکے لئے
فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
نگران
شوریٰ نے دار العلوم میں صاحب مزار کے صاحبزادے مولانا ابو محمداً صاحب سے ملاقات
کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے دار العلوم
میں علمائے کرام، طلبہ اور دیگر عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔
اس
موقع پر نگران انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی اور نگران ویلز یوکے
حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
سرزمین انڈونیشیا پر پہلے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا
سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
.jpg)
انڈونیشیا
(Indonesia) کے
سٹی بندہ آچے (Banda
Aceh) میں 7 فروری 2023ء کو دعوت
اسلامی کے پہلے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے سنگ ِبنیاد رکھ دیا گیا۔
فیضان مدینہ کا سنگِ بنیاد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور مقامی ذمہ داران اور انڈونیشیا کے اسلامی
بھائیوں نے درود وسلام کی صداؤں میں اینٹیں رکھ کر کیا۔
اس
موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشیا کے علمائے کرام اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے
کیا گیا اور عربی میں نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ
دنیا کا بدترین حصہ وہ ہے جہاں بازار ہوتے
ہیں اور بہترین جگہ وہ ہے جہاں مسجد ہوتی ہے، بحیثیت مسلمان ہماری خواہش ہونی
چاہیئے کہ ہمارا بچہ بچہ نمازی بن جائے۔
نگران
انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے مقامی زبان میں نگران شوریٰ کے
بیان کا خلاصہ بتایا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
اسی
طرح نگران شوریٰ نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کے ہمراہ بندہ
آچے (Banda
Aceh) کی تاریخی اور سب سے بڑی مسجد بیت
الرحمن میں بھی حاضری دی ۔

8 فروری 2023ء
بروز بدھ بیرونِ ملک ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
ذمہ دار سلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے سنتوں بھرے اجتماعات میں 100% حاضری دینےاور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔

6
فروری 2023ء کو کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت موزمبیق (افریقہ) میں
میٹنگ ہوئی جس میں متعلقہ بورڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صدر
کنز المدارس و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے کنز المدارس بورڈ سے
متعلق بریفنگ دی اور دیگر امور پر گفتگو فرمائی۔
بیرونِ ملک نیوزی لینڈ میں
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ

پچھلے دنوں بیرونِ ملک
نیوزی لینڈ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مقامی تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق نگرانِ
نیوزی لینڈ اسلامی بہن نےمختلف امور پر
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے متعلق
تبادلۂ خیال کیا نیز آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔
نیو
پورٹ یو کے میں غیر مسلموں کی عبادت گاہ خرید لیا گیا جسے مسجد و مدرسے میں تبدیل کیا جائے گا
.jpg)
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں اپنی بے مثال خدمات
پیش کر تے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جہاں اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی غیر
مسلم اپنا مذہب چھوڑ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہو رہے ہیں اسی طرح کئی غیر مسلموں کی عبادت گاہیں خرید کر اسے مسجد و مدرسہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔
اسی
سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے نیو پورٹ ویلز یو کے (Newport,
Wales UK) میں 145 سال پرانا غیر مسلموں کی عبادت
گاہ کو خریدا گیا جسے مسجد ، مدرسۃ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ میں بہت جلد تبدیل کیا جائے گا۔
اس
موقع پر یو کے کے ذمہ داران سمیت مقامی باشندے بھی موجود تھے اور ایک دوسرے کو
مبارک باد پیش کی ۔ (کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)

ملک و بیرونِ ملک میں
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں نیوزی لینڈ نگران اور مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز آسٹریلیا میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی ذمہ داسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر آسٹریلیا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی کارکردگی، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ اور فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آسٹریلیا کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

پچھلے دنوں بیرونِ ملک
آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں فنانس
ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں آسٹریلیا کی
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق رہنمائی کی۔
54( - Copy.jpg)
02فروری 2023ء
کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکھنے
سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیاجس میں
سڈنی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے
اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی خدمات بیان کرتے ہوئے نیکیاں کرنے
اور گناہوں سے بچتے رہنے جبکہ دعوت اسلامی
کے اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے
کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

31 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا سفر کے دوران K.N.A.D (کینیا نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف) کا وزٹ کیا۔
اس دوران نابینا
افراد کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد
حنیف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے K.N.A.D کے صدر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔
ذمہ دار محمد حنیف عطاری
نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں
کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی۔
خلیفہ
مفتی اعظم ہند مولانا احمد مقدم صاحب سے
ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

ان
دنوں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی دینی کاموں
کے سلسلے میں افریقی ممالک کے دورے
پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے ساؤ تھ افریقہ کے
شہر پریٹوریا میں مفتی عبدُالنبی حمیدی صاحب
اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خلیفہ
مفتی اعظم ہند مولانا احمد مقدم صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ا ور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ
کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)