
تبلیغِ دین و اشاعتِ
دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں عمرہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز سے کئی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں وہ خوش نصیب عاشقانِ رسول شامل تھے جوعنقریب
عمرہ کرنے جائیں گے۔
دورانِ کورس شعبہ مدنی
کورسز UK کے نگران توقیر عطاری اور Dudley کے نگران مولانا اویس عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عمرہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس کے چند ضروری
احتیاطوں سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے شرکائے کورس کو علمِ دین حاصل کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

بیرونِ ملک میں دعوت
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ داران کی
تربیت کے لئے کینیا اور یوگنڈا کی ملک نگرانِ
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ سینٹرل
افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ہفتہ وار سنتوں
بھرااجتماع ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

عالمی سطح پر علمِ دین کا
فیضان عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے جذبے کے تحت
اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی
جس میں شعبہ ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن کے ذمہ داران، مبلغین، قاری صاحبان اور نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
میٹنگ میں نگرانِ مڈلینڈز یوکے سیّد عمار عطاری، نگرانِ برمنگھم یوکے مولانا طارق
عطاری مدنی اور نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل
رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتما ع
میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی۔
ذمہ داران نے دورانِ
میٹنگ سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم، دعا صلوٰۃ و سلام سمیت دیگر شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں
شریک اسلامی بھائیوں کو ویسٹ مڈلینڈز یوکے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعاون
کرنے اور شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:سمیر عطاری شعبہ
مدنی چینل یوکے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بورڈسلے گرین وارڈ
برمنگھم کونسلر رقیب عزیز کا فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ کا وزٹ

پچھلے دنوں بورڈسلے گرین
وارڈ برمنگھم (Bordesley Green Ward Birmingham) کے کونسلر رقیب عزیز نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں واقع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک ریلیشنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کونسلر کو بذریعہ پریزنٹیشن دعوتِ اسلامی
کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے کونسلر رقیب عزیز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا اور جاری نائٹرس آکسائیڈ (لافنگ گیس) منصوبے پر مشاورت کی جس پر کونسلر نے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے دعوتِ اسلامی اب
تک مڈلینڈز میں ہزاروں لوگوں کو لافنگ گیس
لینے کے نقصانات پر آگاہی دے جاچکی ہے جبکہ آنے والے ورکشاپس کا منصوبہ بھی بنایا
گیا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نارتھ امریکہ میں مدنی
مشورے کا انعقاد، مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نارتھ امریکہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختصر نیکی کی دعوت کے
فضائل بیان کئے نیز بذریعہ فون دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب
دلائی گئی۔
سینٹرل افریقہ کی اسلامی
بہنوں کےدرمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دسمبر 2022ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں
کےدرمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:58
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:16
٭مدرسۃالمدینہ
بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:92
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:30
٭ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:357
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:103
٭ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 50
٭ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:201
٭اسلامی
بہنوں سےوصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:97
نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن،
یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی ملک و کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

عالمی سطح پر اسلامی
بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں
17 جنوری 2023ء بروز منگل ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن،
یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی ملک و کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
جامعۃ
ُالمدینہ ممباسا کے طلبۂ کرام میں 7 دن
پر مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 جنوری 2023ء کو کینیا میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز
ممباسا کے طلبۂ کرام میں 7 دن پر مشتمل اشاروں
کی زبان کےرہائشی کورس کا آغاز کیا گیا۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو محمد حنیف عطاری( نابینا افرادپاکستان ذمہ دار) نے ابتدائی
طور پر ذکر ُاللہ اور دیگر نیکی کی دعوت پر مشتمل اشارے سکھائے نیز انہیں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرنے کےلئے اشارے بھی بتائے ۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان
آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ دسمبر 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی۔
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01
٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:03
٭ان
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:02
٭ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

دعوتِ اسلامی کے تحت
بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس
میں برتھ (Australian city) نگران اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں دعائے حاجات اجتماع، محفل نعت کے شیڈول، فنانس ڈیپارٹمنٹ ٹیسٹ دینے اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے علاوہ دیگر مختلف اہم نکات پر کلام کیا
گیا۔
اس کے علاوہ برتھ میں قائم مکتبۃالمدینہ میں تنظیمی طریقۂ کار کے نفاذ کے بارے میں
گفتگو کی گئی نیز آن لائن گجراتی اجتماع میں شرکت کرنے اور گجراتی لینگویج میں
سنتوں بھرے بیانات کرنے کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔
یوگنڈا کے دارالحکومت
کمپالا میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایک
شخصیت کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اس حلقے
کا آغاز کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
یوگنڈا کے دارالحکومت
کمپالا کی جامع مسجد کولولو میں تدفین کورس کا انعقاد

دنیا بھر کے مسلمانوں کو
دینی مسائل سکھانے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں معلومات دینے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کی
جامع مسجد کولولو میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
کی شرکت رہی۔
اس کورس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شرکا کو تدفین کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔
دورانِ کورس رکنِ شوریٰ
نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔