دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 3نومبر 2019ء کو کراچی کے علاقے  بلدیہ ٹاؤن کی جامع مسجد نور میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ ڈویژن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں ہاتھوں ہاتھ استخارہ کے ساتھ عاشقانِ رسول کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دئیے گئے۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)