21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کراچی بلدیہ
کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 8 Mar , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت 35 شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات دیئے نیز
ذیلیوں تک تقرری مکمل کرنے ،مدنی مذاکرہ کارکردگی اور جائزہ کار کردگی مزید بہتر
بنانے پر کلام کیا۔