ترامڑی مارکیٹ اسلام آباد، زون 4 میں تاجران کو شرعی احکام و آدابِ قربانی سے آگاہ کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت  29 اپریل 2026ء کو ایک خصوصی تقریب بنام ”احکامِ قربانی کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس تقریب میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے احکامِ قربانی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور قربانی کے شرعی معیار، قربانی کے وقت، طریقۂ کار اور سنت کے مطابق قربانی کرنے کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی۔

تقریب میں مارکیٹ کے کئی تاجران نے بھرپور انداز سے شرکت کی اور نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ قربانی سے متعلق سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے جوابات دیئے۔ بعدازاں ختمِ گیارہویں کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں تمام تاجران نے شرکت کی۔ اس دوران تاجران نے مفتی صاحب سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)