رمضان المبارک اور عید الفطر  کی تعطیلات کے بعد پری نرسری تا میٹرک کے طلبہ کے لئے نئے تعلیمی سال کے سلیبس کے مطابق دارالمدینہ کی جانب سے Interactiveآن لائن کلاسز جاری ہیں جن میں اسٹوڈنٹس کو انگلش ،اردو،اسلامیات ،مدنی قاعدہ،ناظرہ قرآن کریم اور سائنس/EVS کے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ طلبہ کی تعلیمی جانچ کے لیے ہفتہ وار ہوم ورک (Weekly home assignment) بھی دیا جائے گا جسے ٹیچرز چیک کرنے کے بعد اسٹوڈنٹس کو واپس بھیجیں گے۔