دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ  کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے ڈرگ کالونی کی جامع مسجد کلثوم میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اس سال حج پر جانے والے عازمینِ حج ، اہل علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مجلسِ حج و عمرہ اوورسیز کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے ان کو حج و عمرہ کا طریقہ، مناسکِ حج اور مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی حاضری کے آداب بیان کئے۔