19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،خوف خداو
عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت کے عظیم جذبے کے
تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے
لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے
زیر اہتمام11 مئی 2020ء بروز پیر کراچی ڈیفنس کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے تفصیلی بریف کرتے ہوئے اپنے زندگی کے شب و روز
کو مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اوراپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔