25 نومبر کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں امیر
اہلسنت سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد
نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 25 نومبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع
شروع ہوجائے گا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بانیٔ دعوتِ ا سلامی
حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خصوصی بیان فرمائیں گے ۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema