بھولا موسیٰ، ڈسکہ، پنجاب (3 مئی 2026ء):

جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار گرلز بھولا موسیٰ، نزد جامع مسجد مینار والی، محلہ اسلام آباد بھولا موسیٰ، ڈسکہ میں ”سالانہ تقسیمِ اسناد و سرپرست اجتماع“ منعقد کیا گیا جوکہ 3 مئی 2026ء بروز اتوار 11:00 AM پر شروع ہوا ۔

تفصیلی معلومات کے مطابق اجتماع میں سیاسی و سماجی شخصیات ، سابقہ ایم پی اے عظیم نوری گھمن، سابقہ ایم پی اے چوہدری اسلم گھمن ، تاجران، نگرانِ تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان طاہر عطاری اور دیگر عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان کے دوران دعوتِ اسلامی کی خدمات، دین کی اہمیت اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی نیز انہیں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے محارم کو تحائف دیئے گئے ۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری معاون رکن شوری حاجی اظہر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)