طلبہ میں سائنسی تصورات کا شعورپیدا کرنے اور انھیں مشکل سائنسی تصورات کو آسان اند از میں پہنچانے کے لئے سائنسی نمائشوں (Science Exhibitions) کا انعقاد بہت مفید ہے۔

سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ چیلنجز کو حل کرتے اور ان کے نتائج سے اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ انھیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کی پہچان میں مددملتی ہے۔اس طرح کے ایونٹس سے پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور فارمیٹیو اسسمنٹ کے تحت حاصل کئے جانے والے تعلیمی مقاصد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ ان سرگرمیوں سے باہمی تعاون، اجتماعیت، رابطے(communication)اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

پچھلے دنوں دارالمدینہ صدر کیمپس کراچی میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاجہاں اسٹوڈنٹس نے سائنس کے مختلف پروجیکٹس پیش کئے۔ان پروجیکٹس میں روبوٹک کار(Robotic Carسولر کار(Solar Car)،ڈرون ماڈل(Drone Model)،3Dواٹر سائیکل، Hydraulic Pump، الیکٹرک ہوم واٹر ڈسپنسر اور دوسرے پراجیکٹس رکھے گئے تھے۔

پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو ان کے شاندار پراجیکٹس پر تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)