کوئٹہ
زون میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے
تحت مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کے تحت کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ کےدینی کام کرنے کے نکات سمجھائےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کاذہن
دیا۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی اورمدارس المدینہ کے جائزے کے جدول بنانے کے بارے میں
سمجھایا نیزشعبےمیں مزید کیسے بہتری آسکتی ہے اس حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
اسی طرح
اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کےزیراہتمام کوئٹہ زون میں ہونےوالے 12 دن کے معلمہ غیر رہائشی کورس میں تربیتی سیشن
کاانعقادہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کے
حاضری رجسٹر کاجائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ شعبے کےدینی
کام کرنے کے حوالےسے نکات بیان کئے ۔