22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی و ملکی سطح کی نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Tue, 12 Sep , 2023
1 year ago
لوگوں کو خوفِ خدا عزوجل دلانے اور عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی یاد میں رلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں
عالمی و ملکی سطح کی نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے
میں شریک نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی تقرری اور اس ڈیپارٹمنٹ
کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی
رائے بھی پیش کی۔