دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت کراچی زون ساؤتھ 1 کابینہ رنچھوڑلائن کی ڈویژن سولجر بازار علاقہ کنزالایمان کے ذیلی حلقے مسجد اسماعیل میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے’’توبہ“ کے موضوع پر بیان کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکت بتاتےہوئے پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال  للبنات کےتحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں۔

تقسیم ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 322

وصول ہونےوالےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 421

14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14

7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78

4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 128

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:38

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25

مختلف مقامات پر منعقد ہونےوالےاصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:4

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:52


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت کوئٹہ زون اور گلستان جوہر کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں اصلاح اعمال زون سطح ذمہ داراور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شعبے کی اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےجس میں مدنی مذاکرہ کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال کے رسالے کو عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کیا۔

اس کےعلاوہ ہر منسلک سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے،اصلاح اعمال کے بینر بنوانے اوران کا فالو اَپ کرنےکا ذہن دیا۔مزید اسلامی بہنوں کو بینر بنوانے اور اصلاح اعمال کے اجتماعات مضبوط کرنے کا ہدف دیاجس پر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کوئٹہ وحدت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کےحوالے سےنکات سمجھائے۔ اس کےعلاوہ شعبے کو مضبوط کرنےاورہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھا یا گیا اور ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنے،کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ کراچی اور کوئٹہ زون   میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تاعلاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاورکامیاب مبلغہ کے اوصاف بیان کئے۔ انہوں نے مکتبۃالمدینہ للبنات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے طریقے بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات بھی دیئے۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کے نکات سمجھائےاور آقا کریم ﷺ کو ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئےخوب تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔ محافلِ نعت منعقد کرنے ، جھنڈے لگوانے اور چراغاں کرنے/کروانے کے اہداف دیئے ۔آخر میں وقت پر شیڈول کارکردگی جمع کروانے پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔


نام کتاب: جَدُّ الْمُمْتار عَلٰی رَدِّ الْمُحْتار

جلدوں کی تعداد: 7

کل صفحات: 4000

فقہ حنفی کی مشہور کتاب ’’فتاوی شامی‘‘ جسے ’’رَدُّ الْمُحْتَار‘‘ بھی کہا جاتا ہے اس پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے انتہائی مفید تحقیقی حواشی تحریر فرمائے ہیں جسے جدید تحقیقی معیار کے مطابق سات جلدوں میں انتہائی مزین انداز میں مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے، یہ کتاب در اصل علامہ ابن عابدین شامی قُدِّسَ سِرُّہ السَّامی کی کتاب ردالمحتار پر عربی زبان میں حاشیہ ہے۔ اور’’رد المحتار‘‘ علامہ علاؤ الدین حصکفی علیہ الرحمہ کی’’در مختار‘‘ جو کہ امام تمرتاشی علیہ الرحمہ کی کتاب ’’تنویر الابصار‘‘ کی شرح ہے، اس پر حاشیہ ہے۔

جد الممتار کی کچھ خصوصیات: ویسے تو امام اہلسنّت کا یہ حاشیہ کئی وجوہات کی بناء پر انفرادیت کا حامل ہے جس کا تفصیلی ذکراسکی پہلی جلد میں قبلہ محمد احمد مصباحی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا ہے ، کچھ درج ذیل ہیں:

(1)فقہی تبحر ووسعت نظر، (2)جزئیات کی فراہمی اور ان کا استخراج،(3)استدلال،(4) غیر منصوص احکام کا استنباط، (5)حل اشکالات، (6)لغزشوں پر تنبیہات،(7) تحقیق طلب مسائل کی تنقیح، (8)مشکل اور مبہم مقامات کی توضیح،(9) اقوال میں تطبیق،(10) مختلف اقوال میں ترجیح، (11)حوالہ جات اور مراجع کا اضافہ،(12) دلائل کی کثرت، (13)اختصاروغیرہ

دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃ العلمیہ) کے شعبہ کتب اعلیٰ حضرت کے مدنی علمائے کرام نے اس کتاب میں درج ذیل کام کئے ہیں:

(1)تقدیم وترتیب:

ہر قولہ پر نمبرنگ کا قیام،

جدید عربی رسم لخط کے التزام کے ساتھ ساتھ رموز واوقاف کا اہتمام،

مشکل الفاظ پر اعراب،

کتاب، باب اور فصل کا قیام۔

(2)تخریج وتحقیق (References & Research):

قرآنی آیات، احادیث کریمہ اور عبارتوں کی تخریج۔

وہ کتابیں جو طبع ہی نہیں ہوسکیں اور مخطوطے کی شکل میں ہیں ان کی تخاریج ۔

امام اہلسنّت علیہ الرحمہ کی عادتِ کریمہ ہے کہ کسی مسئلہ میں چند کتابوں کی عبارتیں ذکر کرنے کے بعد اپنے مؤقف کی تائید میں دیگرکئی کتابوں کے صرف نام ذکر فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخریج کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کبھی اس مسئلہ کی تحقیق کسی دوسری جگہ فرماچکے ہوتے ہیں تو اس کی طرف صرف اشارہ فرمادیتے ہیں تو ان کی بھی تخاریج کی کوشش کی گئی ہے۔

امام اہلسنت علیہ الرحمہ نے رد المحتار پر حواشی کے ساتھ ساتھ کئی علوم وفنون اور کتب پر بھی حواشی رقم فرمائے ہیں اور جد الممتار میں کئی جگہ ان کا حوالہ بھی دیا ہےتو ان حواشی کی تخریج کے ساتھ وہاں بیان کردہ امام کی تحقیق کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔

جہاں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے کسی حدیث مبارکہ کی طرف اشارہ کیا ہے تو غوروخوض کے بعد امام کی مرادی حدیث مبارکہ بھی مکمل بیان کردی گئی ہے۔

اپنی رائے،تحقیق اور اضافہ جات کو امام اہلسنّت کی عبارت سے الگ رکھا گیا ہے تاکہ غلطی کی صورت میں مصنف علیہ الرحمہ کا دامن پاک رہے۔

عرب دنیا میں رائج جدید انداز تحقیق وتخریج اختیار کیا گیا ہے۔

(3)تقابل:

پوری کتاب کا ایک سے زائد مرتبہ تقابل کیا گیا ہے۔

اس حاشیہ کی ابتدائی دوجلدیں (کتاب الطہارۃ تاکتاب الطلاق) الجمع الاسلامی مبارکپور ہند سے شائع ہوچکی تھی تویہاں تک کے تقابل اور کام میں بھی اسی نسخہ کو معیار بنایا گیا ہے اس کے بعد کتاب الایمان سے آخرکتاب تک کا مواد مخطوط کی شکل میں تھا لہذا اس کا تقابل مخطوط سے کیا گیا ہے۔

صحتِ متن کیلئے حتی المقدور کوشش کی گئی ہے، اس میں صحتِ عبارت کے ساتھ ساتھ فقہی صحت کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ فارسی عبارتیں ماہرین سے چیک کروائی گئی ہیں، اور دیگر فنی ابحاث مثلاً کتاب الصلوۃ میں جہاں علم توقیت کے حوالے سے گفتگو آئی ہے وہاں درجہ اور دقیقہ وغیرہ میں علم توقیت کے اسلامی بھائیوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔

(4)تعریب (Arabic Translation):

جہاں کہیں اردو یا فارسی عبارتیں آئی ہیں ان کی عربی بھی بنائی گئی ہے۔

(5)تراجم (Books Intro. & Persons Biography):

جہاں کہیں امام اہلسنت نے کسی شخصیت یا کتاب کا نام ذکر کیا ہے تو ان کا مختصر تعارف بھی کردیا گیا ہے اسی طرح کتاب کے بھی مصنف کا نام ، اس کتاب کا موضوع وغیرہ بیان کردیا گیا ہے۔

(6)فتاویٰ رضویہ:

اس کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ فتاویٰ رضویہ میں جہاں کہیں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے تنویر الابصار، در مختار یا رد المحتار کی کسی عبارت پر کوئی کلام فرمایا ہے اسے مکمل تلاش اور چھان بین کے بعد شامل کردیا گیا ہے البتہ اصل حواشی اور فتاویٰ رضویہ کے اضافہ جات میں فرق کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔

(7)فہارس:

اس کتاب کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں 9 طرح فہرستیں بنائی ہیں جنہیں آپ کتاب میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

علماء ومفتیانِ کرام بالخصوص تخصص فی الفقہ کےاسلامی بھائیوں کی سہولت کیلئے امام اہلسنّت علیہ الرحمہ کا عظیم الشان رسالہ ’’ اَجْلَی الْاِعْلَام اَنَّ الْفَتْوٰی مُطْلَقًا عَلٰی قَوْلِ الْاِمَام ‘‘ کو تحقیق وتخریج کے ساتھ پہلی جلد میں شامل کیا گیا ہے، اللہ پاک کی رحمت سے اب یہ رسالہ بیروت سے بھی شائع ہوچکا ہے۔

الحمد للہ دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو علمائے کرام کی طرف سے بہت سراہا گیا اور کام کرنے والوں کو دعاؤں سے نوازا گیا ، چنانچہ مولانا افتخار احمد مصباحی صاحب دام ظلہ جو جنوبی افریقہ لیڈی اسمتھ میں دار العلوم قادریہ غریب نواز میں شیخ الحدیث بھی ہیں نیز مجمع الاسلامی کے تحت جد الممتار پر ابتداءً کام کرنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں اور پہلی جلد کے شروع میں ’’حیاۃ الامام احمد رضا‘‘بھی انہی کی تحریر کردہ ہے ، انہیں جب دعوتِ اسلامی کی جانب سے اس کی طباعت کا علم ہوا تو انہوں نے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات کے اعتراف کے بعد اس پر کام کرنے والوں کا نام لے کر حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا، یہ اسی کی برکت ہے کہ امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کی غیر مطبوعہ تصانیف پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے فقہ حنفی کی مشہور کتاب ’’ہدایہ‘‘ اور اس کی شروحات (فتح القدیر، عنایہ، کفایہ اور حاشیہ چلپی) پر لکھے گئے حواشی تحقیق وتخریج کے ساتھ دار الکتب العلمیہ بیروت سے شائع ہوچکی ہے اور مزید پرکام جاری ہے۔

جد الممتار کی عالم عرب میں مقبولیت: شیخِ طریقت امیر دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی شفقتوں اور علمائے اہلسنّت کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ کتاب چھپنے کے بعد چند سالوں میں ہی دنیائے عرب میں بھی اس کا ڈنکا بجنے لگا چنانچہ دار الکتب العلمیہ بیروت کے مالکان نے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ العربیہ اور دار تراث العلمی کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے اس کی طباعت کی خواہش ظاہر کی تو تمام جلدوں پر نظرِ ثانی، تصحیح، متروکہ تخاریج وتراجم کا کام کیا گیا ہے اور اللہ پاک کی رحمت اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر عنایت سے امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کا یہ عظیم فقہی شاہکار بہت جلد دنیائے عرب سے شائع ہوکر وہاں کے شیوخ، علماء اورمحققین کی مزید آنکھیں ٹھنڈی کرے گا، ان شاء اللہ عزوجل۔

آخر میں اخلاص وقبولیت کیلئے دعاجو اوردعاگو ہوں کہ اللہ کریم دعوتِ اسلامی کے اس چمن اور اس کے نگہبان شیخ طریقت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہ العالیہ اور جملہ علما ومشائخ اہلسنّت کا سایہ اور شفقتیں تادیر قائم ودائم رکھے۔آمین بجاہ النبی الامین


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا  سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ 11 دن پر مشتمل” حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں سڈنی کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ”حقوق العباد اور باطنی امراض“ کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔ اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس بہت اہم ہے اور اس کورس کے مواد کی ترتیب کو بہت پسند کیا گیااسلامی بہنوں نے حقوق العباد کو بہتر انداز میں پورا کرنے کی اور باطنی امراض سے بچنے کی کوشش کی نیتیں کیں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ستمبر 2021ء میں پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester , Birmingham, Scotland, Ireland, Bradford)میں یوم قفل ِ مدینہ منایا گیا جن میں کم و بیش 267اسلامی بہنوں نے 1دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 34اسلامی بہنوں نے 3دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ مزید 754 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اگست 2021ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:134

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:865

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار579

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 301

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار974

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 189

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 295

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):400

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16ہزار183

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار552


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 13 ہزار 72 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ، واکنگ، ریڈنگ، آئلسبری، لوٹن، چیشام، واٹفورڈ، ہائی وکمب، ملٹن نیز، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری، ہیرو(Aylesbury, Luton, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes, Willesden Green, Sudbury, Harrow, Slough, Woking, Reading) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 369 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”نیکیاں چھپائیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے  برمنگھم ریجن میں تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس شعبے کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور مفتشہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیچرز کی تربیت کی نیز اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اسطرح مزید سیشن ہو تے رہنے چاہیئے۔