دعوت اسلامی  کی جانب سے گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد، ڈالمیاں اور گلستان جوہر میں’’ آئیے دینی کام سیکھیں ‘‘ کو رسز کا انعقادہوا جن میں کم وبیش 71 کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کورسز کے ذریعے نیو اسلامی بہنوں کودینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی جدول بروقت تیار کرنے اورانہیں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 نیول کالونی میں کورس بنام آئیے دینی کام سیکھیں کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ علاقائی دورہ سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اس شعبے کےدینی کام سمجھائےجن میں ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ، محافلِ نعت زیر موضوع رہے نیز مدنی قافلوں میں محارم کو سفر کروانا کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کاطریقہ سکھایا اوراس شعبے کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کی اہمیت بھی بتائی نیز اس میں ہفتہ وار رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کے انعقاد کے لئے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں کورس بنام ’’ آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں زون و کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تربیت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نےکورس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کےبارےمیں نکات بتائے اور مختلف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں جاکر نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بھی بتایا ۔شعبے کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس شعبے میں اپنی دینی خدمات سرانجام دینے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں زون نگران اسلامی بہن نے کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن تا ذیلی نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔ دوران مدنی مشورہ زون نگران اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رضا کے لئےنیکیاں کی جائیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ’’ اللہ پاک کی رضا کیا ہے‘‘اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو تفصیل بتائی نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنے ا عمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔مزید نظم و ضبط قائم رکھنے، وقت کی پابندی کرنے،اخلاقیات کو درست کرنے اور اپنی ماتحت پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد ذمہ داران اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر کس طرح دی جائے اس کا آسان طریقہ بتایا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ریجن بِن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ میں نئے مقام پر ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی زون سطح ذمہ دار ، شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ سطح ذمہ دار ، میمن گوٹھ کابینہ کی کابینہ نگران سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر دو ٹیچرز سے ملاقات ہوئی جنہیں شعبہ تعلیم کےبارے میں بتایا گیا جِس پر اُنہوں نے شعبہ تعلیم سے منسلک رہ کر دینی کام کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات و افسران سے ملاقات کی جن میں بشیر احمد ساندرہنما پاکستان پیپلز پارٹی صفورا کراچی، طارق حسين سومروسابقہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی صفورا سچل گوٹھ، غلام حسين کلھوڑو رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، رسول بخش سمیجوایگریکلچر MCOصفورا کراچی، عدیل حسین شیخ ریٹائرڈ ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ اور سینئر سیاسی و سماجی شخصیت تنویر احمد ابڑو شامل تھے۔

ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے بعض شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےشخصیات وافسران کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی اور انہیں رسائل و ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیاجس پر انہوں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب کی خوشدامن کےلئے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں  کثیراہم شخصیات نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے مرحومہ کےلئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DSP جمشید چشتی اور SP ڈاکٹر رضا جڑانوالہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRFكے تحت چلنے والی شجرکاری مہم سے آگاہی فراہم کی۔ذمہ داران نے اس موقع پر انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جڑانوالہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔بعدازاں انہیں تحفے میں دعوتِ اسلامی کے رسائل بھی دیئے گئے۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ براے شخصیات کے تحت 9ستمبر2021ءبروزجمعرات ننکانہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا۔

جن شخصیات سے ملاقات ہوئی اُن میں سے چند یہ ہیں DPO ننکانہ بلال افتخار، ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی، AC ننکانہ صولت حیات وٹو، SP ننکانہ محمد خالد، پاکستان تحریک انصاف کے MPA میاں عاطف،سابقہ MNA شاہد منظور گل۔

اس دوران ذمہ داران نے FGRF اور دعوتِ اسلامی کی مختلف ایکٹیویٹی کے حوالےسے کوششیں کیں۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت ِ اسلامی کےتحت  ذمہ داران نے 8ستمبر2021ءبروز بدھ ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم الله اوڈھو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 امیر علی میرانی، میونسپل کمشنر فہیم خان، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، صدر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جاوید شیخ، میڈیا پرسن آصف شاہین اور دیگر افسران سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 8ستمبر2021ءبروزبدھ سندھ سیکریٹریٹ میں افسران کےساتھ میٹنگ ہوئی جس کی ابتداء تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا گیا نیز نعت خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔

ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا ساتھ انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے وزٹ کی بھی دعوت دی۔اس میٹنگ میں مختلف شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈی جی کلچر ڈیپارٹمنٹ محمد علی کھوسو، سیکرٹری چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم انورعلی شیر ، ڈپٹی ایڈیٹر مشتاق میرانی اور پورٹ قاسم کے افسر کے سمیت دیگر افسران شامل تھے۔

مزید ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ خادم حسین بریرو سے ملاقات کی اورانہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کا دن طے کیاگیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے  ضلع خضدار میں مینگل ہاؤس میں بلوچستان کے سیاسی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاءاللہ جان مینگل کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ایم این اے سردار اختر جان مینگل سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےبھی تعزیت کی ساتھ ہی نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے خوش دلی سے قبول کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف قبائل کے سردار و شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)