دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں ۔اسی سلسلے میں 9ستمبر2021ءبروزجمعرات پتوکی ضلع قصور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 26 ستمبر 2021ءکو پتوکی میں ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت کرنےاور 3 دن، 12 دن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 9ستمبر2021ءبروزجمعرات مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں کاؤنٹر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمن عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 14،13 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ساؤتھ سینٹرل زون کے کاؤنٹر ذمہ داران نے 1 ہزار527گھریلوں صدقہ بکس رکھوانےاور ڈونیشن سیل و نماز کورسز میں 78 اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانےکی نیت کی۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ملیر کھوکھرا پار نمبر4 بن قاسم زون کراچی میں ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

اس مشورے میں ذمہ داران کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی گئی نیز ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمٰن عطاری نے گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 13،14 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے اہم نکات پر بات کی۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت9ستمبر2021ءبروزجمعرات ڈرگ روڈ کلثوم مسجد ایسٹ زون کراچی میں ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمہ دارسید شفیق الرحمن عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے گھریلوں صدقہ بکس کی تقسیم کاری ، نماز و ڈونیشن سیل کورس کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور 13،14 ستمبر 2021ء کوعطیات ڈے منانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شرکا نے 292 گھریلوں صدقہ بکس رکھوانے اور ڈونیشن سیل و نماز کورس میں 56 اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانےکی نیت کی۔(رپوٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں  بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کا بھی آنا ہوا ۔اس اجتماع ِ پاک کے اختتام پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ نگرانی ان اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی حلقہ بھی لگایا گیا جس میں رکن ریجن ملتان محمد عابد عطاری اور رکن زون ملتان آصف عطاری مدنی بھی شریک تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کی حاضری کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے اُن کی آسانی کے لئے اجتما ع میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے ہوئے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 8 ستمبر2021ءبروزبدھ جہلم میں اسلام آباد ریجن کے ناظمینِ کرام کا مدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی اسد عطاری مدنی اور نگرانِ مجلس مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی نے ناظمین کرام کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد ازاں رکنِ شوریٰ نے امِیر اہِل سنت دامت برکاتھم العالیہ کے عطا کردے نعرے بھی لگوائے۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مختلف ایکٹوٹیز کے حوالےسے دعوتِ اسلامی کے  شعبہ جات کی میٹنگ کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کےاراکینِ شوریٰ اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے Madani Channel کے نئے سلسلے کی تیار کی لئے Madani Channel کی ٹیم کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپوٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکن شوری حاجی محمد علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ  جامعۃالمدینہ فیضان مکہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 12 دینی کام کورس کے شرکا اور جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام شریک تھے۔اس موقع پر مبلغِ دعوت اسلامی نے ’’وقت تہجد دعا اور تلاوت قراٰن کریم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور آخر میں دکھیاری امت کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو وقتاًفوقتاً علمِ دین سکھانے کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی قائد آباد کابینہ کے ڈویژن نئی آبادی بھینس کالونی 8 نمبر کنزالایمان مسجد میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری نےشرکا کو نماز کے چندمسائل سکھائے نیز اس کورس میں کم وبیش 45اسلامی بھائی شریک ہیں جو درجے کے اختتام پر چوک درس کا بھی سلسلہ کرتے ہیں ۔بعد ازاں کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔(رپوٹ: رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کےمشہور تاجروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے’’ نیک اعمال کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی نیک اعمال میں گزارنے کاذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بتاتےہوئے انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔تاجروں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپوٹ: عبدالرسول عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈ می کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کی تین دن6،7،8 ستمبر2021ء  سنتوں بھری نشست کا سلسلہ ہواجس میں اراکینِ مجلسِ شوریٰ کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جن میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری، حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفوررضا عطاری سلمہم الباری موجود تھے۔

اراکینِ شوریٰ نے شرکا کی اخلاقی،شرعی اور تنظمی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دیگر مبلغین نے آئی ٹی پالیسیز ، ایڈمیشن و فیس پالیسیز اور ٹائم مینجمنٹ سمیت مختلف موضوعات پر شفٹ ناظمین کی تربیت کی۔ نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)