ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی  زیرِ نگرانی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 22ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون ذمہ داران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے اپنے شعبے میں دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سےگفتگو کی ساتھ ہی شرکا کو علم دین سکھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عدیل احمد عطاری آفس ذمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے کوئٹہ کینٹ میں SSP محمود احمد نوتینرئی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس دوران انٹلیجنس بیورو ضلع جعفر آباد، صحبت پور کے ڈسٹرکٹ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے سابق صدر بابائے مزدور حاجی فتح خان یوسفزئی سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔

ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے پریزینٹیشن دکھائی اور ساتھ انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 15ستمبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں   7 دن کا فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کم وبیش 45 اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔

21ستمبر2021ءبروزمنگل ا س کورس کا اختتام ہوا نیز شرکا سے امتحانات کا سلسلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اُنہیں اسناد بھی پیش کی گئیں۔

ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)زیرِ نگرانی ا سپیشل ایجوکیشن سینٹر کبیر والا ملتان میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ملتان مولاا محمد آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے ا سپیشل (گونگے بہرے)بچوں کی تربیت کی نیز اُنہیں اساتذہ کے ادب اور غسل کے فرائض بھی بیان کئے گئے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں نابینابچوں کے اسکول نور العلم اکیڈمی میمن کالونی کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری نے پرنسپل سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ( دعوت اسلامی) کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ اشاروں کی زبان اوربریل لینگوئج بکس تحفے میں دیئے۔

بعدازاں شجرکاری کا بھی سلسلہ ہوا ، پرنسپل نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کی گئی جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے) نے شرکت کی۔

اس مدنی مذاکرے میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے مبلغ ِدعوت اسلامی و رکن زون گوجرانولہ احسان الحق عطاری تھے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرک بونیر خیبر پختونخوا میں 21ستمبر2021ءبروزمنگل ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کاسابق صدر پریس کلب محمد عابد خان ، چیئرمین پریس کلب اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔ ساتھ ہی اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے اسکول کی اوپننگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر اُن صحافیوں نے اظہار تشکرکیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دارالسنہ کے نظام کو بہتر بنانے کاذہن دیا اور کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سے نرمی و شفقت بھرا انداز اختیار کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ماڈل کالونی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات اورمحافل نعت کےمتعلق نکات سمجھائےاوراسلامی بہنوں کو آپس میں مل جل کردینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے ۔ مزیدہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافے کےلئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت جھنگ زون  میں مرحبا جھنگ اسکول میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں چار ٹیچرز سمیت لیڈی اسٹاف اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ماہ صفر کے موضوع ‘‘ پر بیان کیااوربد شگونی کے بارے میں وضاحت کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو بدشگونی سےبچنےکاذہن دیا۔ ساتھ ہی ٹیچر زکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی اور آئندہ سیزن میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 648

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 486

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 287

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد: 747

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار 102

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 508

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 945

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 395

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 1 لاکھ 47 ہزار 77

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 982


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 1ہزار61

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار781

اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کے ذریعے تین دن کےمدنی قافلوں میں سفر کرنے والے محارم کی تعداد: 222