دعوتِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی اسلام آباد زون میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح ذمہ دار نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبےکےتحت ہونےوالےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےنیز دار السنہ للبنات کےتحت ہونے والے کورسز میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ اڈیالہ روڈ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت سمیت کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ عاجزی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا او ر تقرری کر نے اور ذمہ داری تبدیل کرنےسے متعلق نکات پر کلام کیا نیز تقرر ی مکمل کرنےکےحوالےسےاہداف دیئے ۔اس کےعلاوہ رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر پرانٹر کرنےکےمدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5ستمبر 2021ءبروز اتوار  سکھر کابینہ کی ڈویژن سکھرمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غوروفکر اور تدبر کی اہمیت و ضرورت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااورحقوق اللہ ا ور حقوق العباد کے حوالے سے اپنا محاسبہ کرنے، ہر کام کو سوچ،سمجھ کرکرنے کے فوائد بتائے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز سےاستعمال کر کے فوائد حاصل کرنےکاذہن دیا ۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے بدل بدل کر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور علا قائی دورہ برائےنیکی کی دعوت میں شرکت کر نے کی ترغیب دلائی ۔ساتھ ہی نئےمقامات پر بڑی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ہفتہ وار اجتماعات کی تعدادبڑھانے کے بھی اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون ڈویژن دادو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور موجودہ دور کے تقاضوں کو مدِّ نظر رکھتے ہوئےانہیں دینی کام کرنےکاذہن دیا نیز ماتحت کی تربیت کے لئے ان کےساتھ مدنی مشورہ منعقد کرنےکاہدف دیا ۔

اس کےعلاوہ شیڈول بنا کر دینی کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔ساتھ ہی ایسی اسلامی بہنیں جو پہلے تنظیمی کاموں سے وابستہ تھیں اب نہیں ہیں ان سے رابطے کرنے کا ذہن دیا ۔ درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ اور نئی مبلغہ بنانے کے بھی اہداف دئیےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج معروف اداکار  عمر شریف کی عیادت کے لئے پہنچے۔

رکن شوریٰ نے عمر شریف کے بیٹے جواد شریف سے ملاقات کی اور عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔جواد شریف نے دعوت اسلامی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دیگر عاشقان رسول سے دعاؤں کی درخواست کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے شوبز سید عارف الحسن عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلام آباد زون آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ H.Rکے ریجن ذمہ داران اور شعبہ جدول کے ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہ ریجن آفسز کے ذمہ داران بذریعہ لنک شریک ہوئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔پچھلے دنوں 11ستمبر2021ء بروز ہفتہ فتح جنگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھوکڑی روڈ میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو نماز کے فرائض وواجبات اور نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکین ریجن وزون ذمہ داران کاشرکا کی تربیت کے لئے جدول ہوتا رہتاہےجس میں ذمہ داران فرض علوم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایریا ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ دنوں منڈی فیض آباد سےرائس مل اونرز ، رائس ایکسپورٹرز آڑھتیوں اور ہول سیلروں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ اداکیااور بعدِ نماز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کیا۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اُن تاجران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپوٹ: محمد عابد عطاری لاہور جنوبی زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور ریجن سے ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جو پچھلے دنوں حافظ آباد کابینہ گوجرانوالہ زون میں پہنچا۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دینی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے مقصد حیات اور چھوٹے بڑے کا ادب کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ ساتھ ہی پیارے آقا آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار نے کا ذہن دیا۔

اس حلقے میں زون ذمہ دارحافظ آباد احسان الحق عطاری، نابینا افرادکے ذمہ دار محمد رضوان عطاری، لاہور شمالی زون ذمہ دار عبدالوارث عطاری اور لاہور جنوبی زون ذمہ دار محمد سہیل عطاری دیگر اسپیشل پرسنز عاشقانِ رسول کے ہمراہ شریک تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)