دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گوجرنوالہ کی نارووال کابینہ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پا ک کی زیارت کرنے اور ماں باپ کا ادب و خدمت کرنے کےفضائل بیان کئے، ساتھ ہی پیارے آقا کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذ ہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نارووال کابینہ گوجرانوالہ زون لاہور ریجن میں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک اسپیشل پرسن شخصیت کے گھر پر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صدر ڈیف کلب شکرگڑھ حاجی قیصر گجر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغ ِدعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ محمد احسان الحق عطاری نےگونگے،بہرے اسلامی بھائیوں کی اشاروں کی زبان میں نماز کے فضائل اور نماز کو اخلاص کے ساتھ پڑھنے کے حوالے سے تر بیت کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  وہاں کے شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ کےعملہ،طلبہ اور سرپرست سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں حاجی حسان عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے قراٰن پاک کی افادیت و اہمیت بتاتے ہوئے بچوں اور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپوٹ: شارٹ ٹائم ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے100سے زیادہ عاشقان رسول آئے ہوئے ہیں۔اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ داران اِن اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی بذریعہ زوم لنک تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مختلف صحافیوں سے ملاقات سلسلہ ہوتا رہتا ہےجس میں انہیں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ تربیت و رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔

اسی سلسلے میں 10ستمبر2021ءبروزجمعہ پشاور میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی نیز فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا ۔اس دوران ذمہ داران نے سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 10ستمبر2021ءبروزجمعہ بیلہ پریس کلب کے صدر عبدالرحیم رونجہ کی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں  وہاں کے مقامی میڈ یا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے گفتگو ہوئی جس پر عبدالرحیم رونجہ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی تحت 10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے صحافیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر مہران پریس کلب میں حاجی حسان رضا عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا جس میں نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن سے ملاقات کی ۔ اس دوران رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ بالعلما اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے مہتمم دارالعلوم محمدیہ رضویہ قاسم العلوم جاتلاں آزاد کشمیر مولانا ریاض احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلما کے تحت اسلام آباد ریجن ذمہ دار کی سینئر مدرس جامعہ گلزار حبیب میرپور آزاد کشمیر مولانا محمد ناصر جاوید سیالوی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر انہوں نےاظہارِ مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دینی کاموں کے فالو اپ کے حوالے سے پتوکی میں 12ستمبر2021ءبروز اتوار ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ ہواجس میں 12 دینی کامو ں کے سلسلے میں خصوصی گفتگو کی اور اہداف طے کئے ۔

26 ستمبر2021ء کو فیضان ِزم زم مسجد میں ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع کے لئے دعوت اور تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات پر بات ہوئی۔ مزید 3 اکتوبر2021ء بروز اتوار کو دربار والی مسجد میں عرس رضا کے موقع پر ہونے والے محفل یومِ رضا کی بھرپور دعوت دینے کا ذہن دیا گیا اور اس حوالےسے بھرپور تیاریوں کے لئے ذہن سازی کی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے نگرانِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثرعطاری مدنی نے مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ کیاجس میں نگرانِ مجلس نے متفرق نکات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپوٹ: مبارک علی عطاری پاک آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدنی چینل کی جانب سے 7 ستمبر 2021ء کو مدنی چینل کے علمی و تحقیقی شعبہ جات کے علمائے کرام، اسکرپٹ رائٹرز اور دیگر مدنی عملہ کا پروفیشنل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں  مدنی چینل کے پروگرامز کو شرعی اعتبار سے فائنل کرنے والے مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ اعلیٰ اور نائب مدیر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے شرکا کی ٹریننگ کی۔ سیشن میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ تحریری و تحقیقی کام کرنے کے جدید ٹولز زیر بحث لائے گئے، قرآنی آیات اور احادیث کی سیکنڈز میں سرچنگ کا طریقہ، قرآن و حدیث اور دیگر عنوانات پر سینکڑوں متنوع موضوعات بنانے کے طریقے بیان ہوئے اور سینکڑوں موضوعات پر منٹوں میں کثیر مواد جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سکھا یا گیا۔