شعیب علیہ السلامکی قوم کی نافرمانیاں

الله پاک نے مختلف ادوار میں لوگوں کی اصلاح اور انہیں صراط مستقیم دکھانے کے لیے اپنے انبیاء کرام علیہم الرضوان بھیجے ، جنہوں نے انہیں برے افعال و اقوال کو چھوڑ کر ایک اللہ کی عبادت کر نے اور سیدھے راستے پر چلنے کی ہدایت فرمائی ، جن خوش نصیبوں نے ان کی پیروی کی اور حکم پر عمل کیا وه دنیا و آخرت میں کامیاب ہو گئے اور جنہوں نے نا فرمانی و سرکشی جاری رکھی وه عذاب الہی میں گرفتار ہو گئے ۔ اللہ پاک نے ایسی قوموں کا ذکر قرآن پاک میں فرمایا ، انہیں میں سے ایک قوم ” قوم مدین “ ہے ۔ اہل مدین عرب قوم تھے جوکہ اطراف شام میں معان کی سرزمین کی ایک بستی مدین کے رہنے والے تھے۔ اللہ پاک نے اپنے نبی شعیب علیہ السلامکو ان کی طرف بھیجا مگر اس قوم نے دعوت حق قبول نہ کی اور اپنی نافرمانیوں سے باز نہ آئے ،تو اللہ پاک نے اس قوم کو ذلت ورسوائی کا نشان بنادیا۔

قوم مدین کی جن نافرمانیوں کا ذکر قرآن پاک میں ہے وہ یہ ہیں ۔

1. الله پاک پر ایمان لانے والوں کو دھمکا کر روكنا - ( پ 8 ، سورۂ الاعراف 86)

2. راستے میں بیٹھ کر راہ گیروں کو ڈرانا اور لوٹ مار کرنا۔ (پ 8، سورۂ الاعراف 86)

3. ناپ تول میں ، لین دین میں کمی کرنا۔ (پ 12 ، سورہ ہود 84) *

4. حضرت شعیب علیهم السلام کا مذاق اُڑانا ،جب انہوں نے نماز کاحکم دیا۔(پ 12، سورۂ ہود ، 87)

5. نبی کی شان میں گستاخی والے کلمات کہنا ، پتھر مارنے کی دھمکی دینا ۔(پ12 - سورۂ ہود: 91)

6. جب یہ قوم اپنی نافرمانی اور سرکشی سے باز نہ آئی تو اللہ قہار و جبارکے عذاب میں گرفتار ہو گئی، جس کا ذکر قرآن پاک میں ہے ۔ چنانچہ ارشاد ہوتاہے ؛ ترجمہ کنزالایمان: ” تو انہیں شدید زلزلے نے اپنی گرفت میں لے لیا توصبح کے وقت وہ اپنے کمروں میں اوندھے پڑے رہ کرے “ (پ9، الاعراف: 91)

افسوس صد افسوس! اگر ہم قوم مدین میں پائی جانے والی خصلتیں دیکھیں اور اپنے معاشرے کا جائزہ لیں تو یہ سب ہمیں اب بھی نظر آئے گا۔ لوگوں کو سیدھی راہ سے روکنا ، چوکوں اور محلوں میں ڈرانا ، دھمکانااور لوٹ مار کرنا ، ناپ تول میں کمی کرنا الغرض یہ سب ہمارے معاشرے میں بھی عام ہے ، بس یہ ہی سمجھ آتا ہے کہ :

**درس قرآن اگر ہم نے نہ بھلایا ہوتا

یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا**

اب بھی وقت ہے اس قوم کے عذاب سے لرز جائیں اور سامان آخرت کرتے ہوئے گناہوں سے بچیں ! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطافرمائے۔اللھم آمین ۔


حنفی مذہب کی تقویت  پر نماز سے متعلق 40 احادیث کا مجموعہ

اَرْبَعیْنِ حَنفِیَّہ

مؤلف:فقیہِ اعظم حضرت علامہ ابو یوسف محمد شریف نقشبندی کوٹلوی رحمۃ اللہ علیہ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

112 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2013ء سے لیکر2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً6 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 09  ستمبر 2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham) میں ”تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ اور اس کی تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے کے شہر راچڈیل (Rochdale) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے”جنت کی سب سے اعلیٰ نعمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


یوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن میں دو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر مانچسٹر کابینہ کے علاقے راچڈیل کی تقریباً 90اور لانکشائر کابینہ کے علاقے اکرنگٹن کی65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت کے احسانات، دعوت اسلامی کی کامیابی کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں یوم دعوت اسلامی کے سلسلےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 63 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں خدمات کو سراہتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز نرمی اور دلجوئی کو اپناتے ہوئے دعوت اسلامی کے کام کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ  (Scotland) ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہرتھورن کلف ( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”خاتونِ جنت کی عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی پیدا کرنے، دوسروں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں( Thorncliffe, Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادجن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”دعوت اسلامی اور امیراہل سنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ دو گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور سافٹ وئیر پر رسالہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ /نقاب والا برقع/ حجاب والا برقع کی ترغیب دلانے کے اہداف دیئے گئے اور September کا ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے اور پڑھ کر اپنے تاثرات دینے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت   پاکستان ذمہ داراسلامی بہن کا پروفیشنلز اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز کی اسپیشل ٹیم بنا ئی گئی ۔تاکہ شعبہ تعلیم کادینی کام بہتر انداز سے بڑھایا جا سکے۔اس ٹیم میں اسکول،کالجزاور ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں کوشامل کیا گیا ہے۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو شعبہ جات میں دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

یومِ دعوت اسلامی کے موقع پرشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے سیشن کی مدنی خبر

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پروفیشنلز، پرنسپلز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس و اورلیڈی ڈاکٹرز کے درمیان آن لائن سیشن بنام شُکریہ عطار کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نےدینی تحریک دعوت اسلامی کی 40 جدوجہد کو پریزن ٹیشن کے ذریعے بیان کیا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کے واقعات بنام success stories انڑویو/سٹوری کی صورت میں بیان کیا۔ آخر میں امیرِاہلِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہ العالیہ کی سیرت بطور بہترین لیڈر اور آپ کے بارے میں اہل علم کی آرا کا بیان سیگمنٹ ’’اہل نظر نے مانی عطار کی فراست‘‘ کے ذریعے کی گئیں۔ مزید ایک مدنی منی ’’دعوت اسلامی کمپیوٹر‘‘بھی شامل تھی۔ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو عملاً دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی جدو جہد ودینی کام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔اس سیشن میں عالمی و پاکستان مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ آخر میں عالمی سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔