دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں منکیرہ کابینہ اطراف لیہ زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور ماہانہ کارکردگی شیڈول پر کلام کرتےہوئے انہوں نےکارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اورآئندہ مزیددینی کام کرنےکے اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کی تکمیل کےلئے نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کی پانچ ڈویژنوں میں’’ آٹھ دینی کام کورسز ‘‘کا انعقاد ہواجن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی حلقہ، علاقائی دورہ ، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات میں دینی کام کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے مختلف ڈویژنزمیں شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کے متعلق نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےتحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن  کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں ا گست 2021ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں :

ڈویژن میں نئی ای -رسید آئی ڈیز کی تعداد: 19

ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

جاری کردہ جنرل رسید بُکس کی تعداد: 25

دیئےگئے گھریلو ڈونیشن بکس کی تعداد :170

پنک ڈونیشن بکس کی تعداد :26


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ  کی ڈویژن بہادر آباد اور ڈالمیا میں ’’آئیے دینی کام سیکھیں ‘‘کورس کاانعقاد ہوا جن میں 101اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کےحوالےسےمتعلق مدنی پھول دئیے ۔ روزانہ کے دینی کام کرنےکےحوالےسےتربیت کی اور شعبہ رابطہ شخصیات کا تعارف پیش کرتےہوئےشخصیات اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے آسان طریقے بتائے۔اس کےعلاوہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ مزید اسلامی بہنوں سے سوالات جوابات کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کےلئےوقت دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ستمبر 2021ء کے تیسرے ہفتے کینیڈاکے مختلف شہروں ( Thorncliffe, Montreal, Brampton Calgary) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وہم کا علاج نہیں“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو کوئی وقت اور مہینہ منحوس نہیں ہوتا اور بد گمانی سے بچنے کے حوالے سے بکات فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہر تھورن کلف ( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” No cour for being superstitious there is no“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ریاکاری اور بدگمانی سے بچنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) کے مختلف شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one day session) میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے  ملک بیلجیئم( Belgium )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اس ماہ کے دینی کاموں کے اہداف دئیے نیز نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ستمبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو بیلجیم( Belgium) اور جرمنی(Germany ) کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں 11 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور13 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ منائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین کے ملک جرمنی(Germany ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن اور ذیلی حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے دینی کاموں کےا ہداف دئیے نیز کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر  2021ء کے دوسرے ہفتے سویڈن (Sweden ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ر بیع الاول کے نکات سمجھائے نیز اس ماہ میں خوب خوب مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے ستوانگر (Stavanger) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔