مسائل و آداب اور سبق آموز واقعات کا لاجواب مجموعہ

جنتی زیور

تالیف :حضرت شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفٰی اعظمی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

پیشکش: شعبہ تخریج ،المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

شعبہ’’المدینۃ العلمیۃ (اسلامک ریسرچ سینٹر) نے اکابرین و بزرگانِ اہلسنت کی مایہ ناز کتب کو حتی المقدور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا ہے چنانچہ یہ کتاب بھی اس سلسلہ میں شامل کی گئی اور نئی کمپوزنگ، مکرر پروف ریڈنگ، دیگر نسخوں سے مقابلہ ، آیاتِ قرآنی کی محتاط تطبیق وتصحیح، حوالہ جات کی تخریج، عربی وفارسی عبارات کی درستگی اور پیرابندی وغیرہ، نیز مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ اسے شائع کیا، یوں یہ نسخہ دیگر نُسَخ کے مقابلے میں درست اور اغلاط سے مبرا نسخہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ !’’ المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مدنی علماء کی یہ کاوش اور ان کی محنت قابل ستائش و لائق تحسین ہے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی یہ پیش کش قبول فرما کر جزائے جزیل عطا فرمائے، انہیں مزید ہمت اور لگن کیساتھ دین کی خدمت کا جذبہ عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن

679صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر13مختلف ایڈیشنز میں تقریباً72ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now