شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مارچ 2021ء کی پہلی
پیر شریف کوعرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم
قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!52 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور کم و بیش8اسلامی بہنوں نے
ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل
کی جبکہ88 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش
شہزادہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں فار
ایسٹ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا میں ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج
، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ کے ملک
بوٹسوانا میں ون
ڈے سیشن بنام”A Night
Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج
، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج
، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے زیر اہتمام 11 فروری 2021 ء بروزبدھ لاری اڈا، فاروق آباد کابینہ میں عطیات بستےکا افتتاح
کیا گیا ۔
مبلغ دعوت اسلامی غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ نے صدقے
کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم
دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں
کو اس کی ترغیب دلائی۔
دینِ اسلام کے لئے بے مثال قربانیاں دینے والی صحابیاتِ طیبات کی
روشن داستانوں پر مشتمل رسالہ
صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی
دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسا لے کی کئی بار پروف ریڈنگ
56صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017ء
سے لیکر اب تک 3 مختلف ایڈیشنز میں تقریبا50 ہزارکی
تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں اینکر پرسن میاں فاروق عارف اور چوہدری یونس انصاری کی آمد
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
اینکر پرسن میاں فاروق عارف اور چوہدری یونس انصاری کی آمد ہوئی جس پر رکن مجلس
گوجرانوالہ زون فاروق مدنی نے استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا وزٹ کروایا، اس موقع پر شخصیات نےشیخ
الحدیث مولانا اسد عطاری مدنی صاحب سے بھی
ملاقات کی۔ اسرار حسین عطاری (کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کیماڑی کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ سینٹرل زون کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے رکن کابینہ و ڈویژن ذمہ
دران و دیگر ذمہ دران کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021ء بروز بدھ سرجانی ٹاوٴن گلزار مدینہ مسجد میں کفن دفن حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ مجلس
عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا ۔ کفن دفن کا عملی طریقہ
اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری
رکن مجلس فیضان مدینہ)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن میں سینئر صحافی کاشف سلیمان کے والد محترم کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ زبیر عطاری نے خصوصی بیان کیا اور دعا کروائی
اس دوران رکن مجلس لاہور ریجن عثمان عطاری
بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری: کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
امیراہلنست
دامت
براتھم العالیہ کی ترغیب پر عیسویں
ماہ کی پہلی پیر شریف جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم ِقفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا
جاتا ہےجس میں خاموش رہنے کی ترغیب کے سلسلے میں ذہن سازی کے لئے مکتبۃ المدینہ کا
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھ کرسنایا جاتا ہے اسی سلسلے میں مارچ 2021
میں یوم قفل مدینہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
یوم قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9ہزار125
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
ہزار 498
Dawateislami