
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 8 مارچ 2021ء کو آئرلینڈ( Ireland) ریجن میں ایک نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن
لیا ۔
قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے
مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے
میں مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

دعوت اسلامی کی شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں لندن ریجن کے شہر ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت
پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہو نے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی سلاؤ (Slough)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شیڈول فارم فِل کرنے کا طریقہ
سمجھایا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکےساؤ تھ اینڈ
ویسٹ یارکشائر کابینہ کی دو ڈویژن میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےساؤ
تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ کی ڈویژن ہڈرز فیلڈ(Huddersfield) اور ویک فیلڈ (Wakefield) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 33
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ یوکےساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ یہ
اجتماعات میں پہلی بار انگلش زبان میں منعقد کئے گئے ہیں۔
حافظ آباد زون، پنڈی بھٹیاں اطراف کابینہ میں ایک دوکان پر درس اور مدنی حلقے کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر
اہتمام 09 مارچ 2021ء بروز منگل لاہور ریجن، حافظ آباد زون، پنڈی بھٹیاں اطراف کابینہ کی ڈویژن
رسول پور تارڑ میں ایک دوکان پر درس اور
مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔
زون ذمہ
دار محمد عمران عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کاتعارف پیش کروایا نیکی کی دعوت دی
اور شعبے کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ شرکانے تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کوبہت پسند کیا
اور خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری )

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام08 مارچ2021ء کو یوکے کے شہر میں ایسٹ ہام(East Ham)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف
کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل
کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
لاہور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری المدنی کا تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 9 مارچ2021ء بروز منگل فیضان مکہ و مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور
میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری المدنی
تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا
جس میں شعبۂ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور جامعہ امام غزالی رحمۃ
اللہ علیہ کے اساتذہ
کرام نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم (Birmingham) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 3تا 7 مارچ 2021ء تک
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and
Edinburgh ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم وبیش137 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے
موضوع پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 09 مارچ 2021ء کراچی بن قاسم کابینہ و زون، ڈویژن عبداللہ
گوٹھ
میں مدنی مشورہ ہوا اور بکس لگایا گیا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران زون
سید فیضل رضا عطاری اور ریجن ذمہ دار ساجد عطاری شعبے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔ مدنی
قافلہ اور مدنی عطیات کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ:رکن زون
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد ندیم عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اللہ پاک کی رضا کےلئے دین کی خدمت کرنے کے حوالے سے نکات پیش کئے اور مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکروں کی پابندی کروانے اور
دیگر دینی کاموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے کفن دفن کا طریقہ ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے اور نزع کے بارے میں بیان کیا نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کے غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ میت
کو غسل و کفن دے سکیں۔