.jpeg)
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021ء بروز بدھ ساہیوال شہر میں عمرہ تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں اراکین
کابینہ اور مرکزی جامعۃ المدینہ ساہیوال کے طلباء نے شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 09 مارچ 2021ء بروز منگل مرکزی جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف میں
معلم عمرہ تربیت مدنی حلقہ منعقد ہوا۔
.jpeg)
8
مارچ 2021ء بروز منگل دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار آصف
عطاری نے ساؤتھ سینٹرل زون کے اجیر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ چوک درس دیا ۔ مزید اس موقع پر مدنی مشورہ
بھی کیا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی پھولوں پر
تربیت فرمائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنفرملائن (Dunfermline) میں بذریعہ نیٹ ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات،
جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید
شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
یوکے برمنگھم ریجن میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ زیادہ
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات
بنانے اور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش
کئے، خاص طور پر عاملات نیک اعمال بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دینے اور اس کے
لئے خصوصی اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر ویسٹ
مڈلینڈز کے مختلف علاقوں میں بذریعہ انٹر نیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز( West
Midlands) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ انٹر نیٹ ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جن میں 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات،
جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔ اسلامی بہنوں نے دیگر کورسز میں
شرکت کی نیتیں کیں اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز فیضان نماز کتاب پڑھنے کی نیتیں بھی
پیش کیں۔
یوکے گریٹر مانچسٹرکابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنی ذمہ داری اخلاص اور امانت
داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا نیز تلفظ کی
درستی پر توجہ دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 08 مارچ2021ء سے یوکےمانچسٹر(Manchester) ریجن میں 26 دن پر مشتمل ”مدنی قاعدہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں 10 اسلامی بہنیں پڑھ رہی ہے۔
کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اس کورس میں
قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور
باطنی امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
کھارادر اولیاء مسجد میں واقع مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان میں کفن دفن مدنی حلقہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 9
مارچ 2021ء بروز منگل کھارادر اولیاء مسجد
میں واقع مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان
میں کفن دفن مدنی حلقہ منعقد کیا گیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر اجتماعات کا انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان
کی حفاظت کے لئے کُڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے
عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل
کر تے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3تا9 مارچ2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کی
تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ،بری ، اولڈہم ، ایشٹن،
وارنگٹن، پریسٹن، برنلے ، بلیک برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington,
Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش907
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (گرلز) کے زیر اہتمام 9مارچ 2021ء بروز منگل کشمور زون ، ڈہرکی کابینہ
کی ڈہرکی ڈویژن میں حیدر آباد ریجن پر ریجنل ذمہ دار سید محمد شاہد علی عطاری نے مدرسۃالمدینہ گرلز ڈھرکی ڈویژن کی مقامی مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں منظور
مدنی ، عبدالستار مدنی ، نور نبی عطاری ، محمد
منصور سعیدی ، محمد حسین عطاری اور قربان
علی عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ گرلز کے انتطامی امور پر مشاورت ہوئی
جس میں دعوت اسلامی کے تحت ڈہرکی کی مختلف علاقوں اور کالونیوں میں چلنے مدارس کے
حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ڈہرکی میں
4 مقامات پر مدرسۃ المدینہ گرلز (کل وقتی) کے آغاز کا ہدف دیا گیا مزید ڈہرکی کی جونگ کالونی اوربشیر
کالونی میں 2 نیو مدارس پر ورک کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔