امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان
رسول کو جہاں مدنی مذاکروں وغیرہ کے ذریعے شرعی، فقہی اور احتیاطی تدابیر اختیار
کرنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں وہیں دینی معلومات کو بڑھانے اور دلوں میں اسلاف کی محبت کو اجاگر کرنے کے لئے
ہر ہفتے مختلف موضوعات پر ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے
امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” ڈرائیور
کی موت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب
دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک !
جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ” ڈرائیور کی موت“ پڑھ یا سن لے اُس کوایمان و عافیت کے ساتھ مدینے
میں جلوہ ٔمحبوب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت اور جنت البقیع میں دفن ہونا نصیب
فرما۔اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آڈیو میں رسالہ نیچے
ملاحظہ کریں