25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون
2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن
نگران سمیت تقریباً 17 ڈویژن مشاورت کی ذمہ
دار و علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے متعلق بیان کیا اورانہیں دینی کاموں کو بڑھانےکاذہن دیا نیز ہرماہ میں ہونے
والے مدنی مشورے میں دینی کاموں کا جائزہ لینےکاہدف دیا۔مزید ماہانہ کارکردگی مقررہ وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی اور 8دینی کام کورس میں تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا ہدف دیا ۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
ترقی کے متعلق بھی کلام کیا۔