26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام لاہور میں ایک اہل
ثروت شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں نون لیگ کی MNA ، پی
ٹی آئی MNA کی
سیکرٹری، DHA کی لیڈی پریذیڈنٹ اس کے علاوہ بزنس وومنز اور کئی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی، فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ نیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نیکی کی
دعوت دینے والا نیکی کرنے والے کی طرح
ہے ہمیں بھی دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر
اپنے متعلقین کو بھی دینی ماحول کے قریب لانا چاہیئے ۔