دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت گلزار ہجری کابینہ کراچی میں ’’شکریہ عطار‘‘سیشن کا انعقاد ہواجس میں اسکول ٹیچرز، اسٹوڈنس، سنی جامعہ کی طالبات سمیت شخصیات اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کی 40 سالہ دینی خدمات کےحوالےسےایک تفصیلی جائزہ پیش کیا نیز اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔