20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص
زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ
و ایّامِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز
فرمایا چنانچہ اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ اکتوبر 2020ءکی پہلی پیر شریف
کوفیصل آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایّامِ
قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 542 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا۔512 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ 142 اسلامی بہنوں نے ایّامِ
قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔