دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چٹاگانگ ریجن نگران کا سلہٹ کی زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور 8مدنی کام بڑھانے کا ہدف  بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی ۔ عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے ابتدا میں تربیت کے چند مدنی پھول پیش کئے اور فرمایا کے فیضان عشق رسول مسجد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جائے۔

یہ بھی طے پایا کہ سنتوں بھرا اجتماع اور 8 مدنی کام کورس ہر ذمہ دار کو کرنے کا ذہن دیا اور اس کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور مسائل کا حل نکالا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 18 نومبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہو نے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  18 تا 24ربیع الاوّل 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

266اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

505اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار18 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

722 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

501 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل (Rochdale)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم( Oldham) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

coursesonlineuk@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 17 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے بری(Bury) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

coursesonlineuk@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے کے شہر نیو کاسل(New Castle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  یوکے کے شہر ہالی فیکس(Halifax) اور كيگلی (Keighley)میں محافل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں پورے ڈویژن سے کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ایک اسلامی بہن نے اسی وقت 6 یونٹ جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکےکے شہر برٹن( Burton) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین( Spain )کے علاقے ترینیتات( Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”خوش قسمت کون؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 نومبر 2020ء کوسویڈن( Sweden) کے شہر مالمو(Malmö) میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پیارے آقاﷺ کی امت سے محبت “کے موضوع پر بیان کیااوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے، دعوتِ اسلامی نے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔