دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے  سا ؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے شیفیلڈ ،ڈونکاسٹراور رودرہم (Sheffield, Doncaster, Rotherham )ميں 7 مقامات پر بذریعہ اسکائپ محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش 186 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے عشق رسول ﷺ کو بڑھانے اور اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے اصلاحی بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی نیز ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام  ماہ اکتوبر 2020ء میں یوکے لندن (London)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

پورے ریجن میں لگنے والے درجات کی تعداد: 28

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 200

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد: 16

بذریعہ اسکائپ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92

اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 12

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 62

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 45

1 دن کا مدنی قاعدہ کورس : 26

ان میں پڑھنے والیوں کی تعداد: 13

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لندن ریجن (London Region) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے شخصیات خواتین سےرابطے کرنے اورزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں متاثرین اور ضرورت مند اسلامی بہنوں کی امداد کےلئے اسلامی بہنوں سے رابطے کئے گئےاور اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on Tees) میں کرونا وائرس، جاب Jobمیں کمی، بیماری وغیرہ سے متاثرین اسلامی بہنوں کی امداد کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً21 گھروں میں راشن پہنچایا گیا ۔اسلامی بہنیں بہت خوش ہوئیں اور اس احسن طریقے سے مدد کو بہت سراہا۔


دعوت اسلامى کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے  زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 4ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدينہ بالغات كى كابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغيب دلائی، تقسیم رسائل کے بارے میں بھی نکات سمجھائے گئے اور اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات کے درجے بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل (Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام07 نومبر2020ء کواسکاٹ لینڈ(Scotland) ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ ریجن مشاورت اصلاح اعمال اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے شخصیات خواتین سےرابطے کرنے اورزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم(Birmingham)ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اصلاح اعمال اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے، خاص طور پر مدنی مذاکرہ کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے اور اس کے لئے خصوصی اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کےلئے بھر کوششیں کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7نومبر 2020 ءکو لوٹن لندن(Luton London) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں ، گھر درس اور مدنی مذا کرہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہداف طے کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے،مدرسۃ المد ینہ با لغات کا آغاز کرنے، ڈونیشن بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں  تقر یباً 36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” امام مالک کا عشق مصطفی ٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے اور 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ اکتوبر2020 میں بیرون ملک (ہند ،یوکے ، عرب شریف ، قطر ، کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، امریکہ ، کینیڈا ، موریشس ، زامبیا ، ملاوی ، بیلجئم، ناروے ، اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے 3دن پر مشتمل کورس بنام”جنت اور دوزخ کیاہیں؟“ کا 1ہزار210 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 25ہزار33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند فرمایا، نماز کی پابندی کرنے کی نیت کی، دعوت اسلامی کے لئےاورایمان پرخاتمہ کی دعائیں بھی کی نیز 15ہزار260اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور17ہزار15 دیگر شارٹ کورسز کر نے نیتیں کیں۔