The
activity ‘inviting people to righteousness ‘conducted in West London Kabina

Under the supervision of ‘Majlis area visit activity (Islamic sisters)’, an activity, namely ‘inviting people
towards righteousness’ was conducted in Harrow, Tooting and Hounslow in
previous days. 12 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual
activity.
The attendees (Islamic
sisters) called the local
Islamic sisters towards righteousness. They provided them the information about
religious activities of Dawat-e-Islami, encouraged them to keep associated with
the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ and take
part in the religious activities.

دعوتِ اسلامی
کے تحت بنگلہ دیش کے شھر چٹاگونگ فینی زون کی ہلیشور کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیانیزاسلامی بہنوں کودعوت ِاسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کی نیزمحفل نعت کے اختتام پرمکتبۃ المدینہ کے شائعہ کردہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ فینی زون میں محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء کوہالینڈ (Holland )میں
بذریعہ اسکائپ مقامی زبان ڈچ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam) اور دین ہاگ( Den Haag) کی تقریبًا 16
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ڈچ زبان میں ” رجب کی
فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رجب میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونامیں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام21 فروری2021ء اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
اس مدنی
مشورے میں لا سالوت (La Salut)، بئیر امات (VirreiAmat)، آرتیگاس(Artigues)، کورنییا(Cornella)، بیسوس (Besós)، ترینیتات (Trinitat)، گوتیکو (Gotico)، پارالیل (Paralel) کے ذیلی حلقوں کی
اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور نئے اہداف دیئےنیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش
کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 فروری 2021ء
کواسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ زوم اسپینش (Spanish)زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں08 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے اسپینش(Spanish) زبان میں”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کووقت کی قدر اورزندگی کی اہمیت سے آگاہی فراہم
کی نیز اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے اور اپنے ساتھ مزید نئی
اسلامی بہنوں کو دعوت دے کر شرکت کروانے کی
ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلوناکے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے تیسرے
ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس(Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، گوتیکو (Gotico)، سانت کرست (Sant Crist) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ
علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش263
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے
کی تر غیب دلائی۔
اسپین
بارسلونا کے علاقے آرتیگاس اوربیسوس میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبے اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) اوربیسوس (Besós) میں آن لائن
اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش27 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”قیامت کی علامات“
کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے
مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام22 فروری 2021ء کواسپین (Spain)کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے
روحانی علاج کابستہ( اسٹال) لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 28 تعویزاتِ
عطاریہ دیئے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو4مختلف قسم کے اورادِ عطاریہ بھی بتائے گئےنیز
اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین کے ملک سویڈن (Sweden) میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کی تمام جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
شارٹ کورسزکی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی علم دین حاصل کرنے کے شوق اور کوششوں کے بارے میں اہم نکات پیش کئے ۔
شعبہ اصلاح
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعی طور پر جائزہ کروایا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے کارگردگی ہر ماہ باقاعدگی سے جمع کروانے کی
تر غیب دلائی۔
یورپین یونین
کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 فروری2021ء کو یورپین یونین کے ملک
سویڈن (Sweden) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان
دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بے رغبتی کے واقعات بتائے نیز فکر آخرت کا ذہن دیتے
ہوئے نماز و روزے کی پابندی کی تلقین کی اورمد رستہ المدینہ بالغات میں درست
مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی ترغیب
بھی دلائی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کے دو علاقوں لانگسائٹ اور چارلٹن
میں ”فیضان زکوة کورس “ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 23 فروری2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن
کے دو علاقوں، لانگسائٹ اور چارلٹن میں ”فیضان
زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
زکوة کی شرعی حیثیت اور زکوۃ سے متعلق دیگر شرعی مسائل سکھائے۔