دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں 3دن پر مشتمل ” بیٹی کا کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں ہند کے مختلف ریجنز (دہلی ،ممبئی ، اجمیر ، کولکتہ ریجن )، امریکہ ،کینیڈا ، اٹلی ، بیلجیئم ، اسپین، ہالینڈ، ڈنمارک ، یوکے ( مانچسٹر ، لندن ، بریڈفورڈ ، برمنگھم،آئر لینڈ ) سری لنکا، تنزانیہ ، ترکی ، آسٹریلیا ملبرن ، بنگلہ دیشں (چٹاگانگ ، کومیلا ریجن) ، چائنہ ، ملائشیا ، عرب شریف، کویت، قطر شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر یہ کورس تقریباً1ہزار132 مقامات پر منعقد ہوا جن میں کم و بیش 28ہزار202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا ، کورس کے آخر میں 19ہزار269 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 11ہزار989 اسلامی بہنوں نے کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب"کا مطالعہ کرنے نیز 18ہزر60 اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی قاعدہ کورس شروع کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی نیزمدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیتی اجتماع کے جدول کے بارے میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مختلف ریجنز کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ، برمنگھم کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی قاعدہ کورس شروع کروانے کے حوالے سے بات چیت کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت تربیتی اجتماع کے جدول کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  24 فروری 2021ءبروز بدھ یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ناروے ،فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سویڈن ،آسٹریا اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے اصلاح اعمال کا کارکردگی فارم تفصیل سے سمجھایااور اس سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے، وقت پر کارکردگی شیڈول اور ماہانہ شعبے کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام23 فروری2021ء کواسپین (Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تولیدو(Toledo)، آرگیندا( Arganda)، مسلاتا(Mislata)، پتریکس(Patriax)کےذیلی حلقوں کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنئے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام24 فروری 2021ء کو اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو اٹلی (Italy)کی ڈویژن بریشیا (Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”زکوٰۃ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ ادا کرنے کے فضائل اور زکوٰۃ نہ دینے پر کیا کیا وعیدیں ہیں اس کے بارے ہیں اہم معلومات پیش کیں نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا(Austria)کے شہر ویانا(Vienna)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو برزگان دین کی عبادتوں اور ان کی دنیا سے بےرغبتی کے واقعات بتائے نیزفکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کی بھی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ کرامات خواجہ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی کم و بیش 179 اسلامی بہنوں نے رسالہ کرامات خواجہ “پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے تلاوت قراٰنِ کی ترغیب ملنے پر برمنگھم(Birmingham) یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان غوث اعظم میں معلمہ اسلامی بہن نے گزشتہ دنوں 24 گھنٹوں میں قراٰنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم مارچ2021ء سے  یوکے لندن ریجن سلاؤ لندن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃکورس“ ہونے جارہا ہے۔کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔

اس کورس میں زکوۃ کا بیان، قراٰن و حدیث کی روشنی میں، زکوۃ کی حکمت، سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے، زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ اس کے علاوہ مزید سیکھ سکیں گیں۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں یا اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں:

Dawatislamicourse@gmail.com


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے مختلف علاقوں والتھم سٹو،ولزڈن  گرین، ہنسلو، سلاؤ،ریڈنگ (Walthamstow, Willesden Green, Hounslow, Slough, Reading) میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے،دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ اگلے مدنی حلقے میں شامل ہوکر علم دین حاصل کریں۔