
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
89
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
194 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
306
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
108 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
210اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”فیضانِ رجب“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5
ہزار 275 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ
رجب“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان( Milan) کے علاقے کاستانو
پریمو میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے گھر پر جا
کر ان کی ساس امی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کرنےکا ذہن دیا نیز انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کے 8 دینی کاموں کا تعارف پیش کیا
اور مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے ،
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ
کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر برمپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برمپٹن( Brampton )میں
بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل
ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفرائض کے
ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے، دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر مانٹریال( Montreal) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل
ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوفرائض کے
ساتھ ساتھ نفلی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے، دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینےاورہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف (
Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 27 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیان اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو غفلت بھری زندگی گزارنے کی نحوست اور موت کو کثرت سے یاد
کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اچھے انداز سے عبادت کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہر
کیلگری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی ”عبادت میں لذت کیسے حاصل ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیااور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے،مدنی
چینل دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ( Manchester)میں”اسلام کی بنیادی باتیں کورس“ کا انعقاد کیا
گیاجس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس شریک اسلامی بہنوں کو اسلامی عقائد و مسائل سکھائے گئے۔ کورس میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورس بہت
معلوماتی تھا اور اس کے ذریعے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس کے ساتھ آئندہ ہونے والے
شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی نیت بھی کی۔
بلیکبرن میں
کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائےگا

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام27 فروری2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن (Blackburn)میں انگلش میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد“ہوگا، یہ کورس صرف ایک دن کا ہے اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہوگا۔
اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مسکرانے کی فضیلت،
اس کے طبی فوائد، اورمسکراہٹ کی طاقت کے متعلق سکھایا جائے گا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں :

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام یوکے مانچسٹر(Manchester) ریجن میں کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جن علاقوں میں
کفن دفن تربیتی اجتماعات کا سلسلہ نہیں
ہواان میں تربیتی اجتماعات رکھنے کا ذہن دیااور شعبے کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17تا21فروری تک2021ء
تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ، ہنزلو ،ایسٹ ہام
،الفورڈ،والتھم اسٹو ،ریڈنگ ،وکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب
،لوٹن ،آئلسبری(Harrow Sudbury,
Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading,
Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury) میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 547اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو فرائض کی پابندی کے ساتھ نفلی عبادت کرنے کا بھی
ذہن دیا۔ اجتماعات کے آخر میں اسلامی
بہنوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
یوکے کی شب و
روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی ماتحت ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ ،
مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
شب و روز یوکے ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی فارم سے متعلق معلومات دیں اور نئےکارکردگی
فارم پر کلام کیا ۔