دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی  مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدنی ریجن اصلاحِ اعمال کی ملک ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ اصلاح ِاعمال مدنی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاوراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے مزید بہتر کارکردگی کا بھی ذہین دیا جبکہ شعبے کی ہر سطح پر تقرریوں اور نئی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اوراصلاح ِاعمال اجتماع کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند کے تین ریجن (ممبئی، کولکتہ ،دہلی )بنگلہ دیش،جنوبی کوریا اور ایران کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا۔مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پران حوصلہ افزائی کی اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےاورماتحت سے وصول کرنے ، ماہانہ مدنی مشورہ لینے کابینہ سطح تک تقرری مکمل کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


بیرون ملک اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد

Wed, 31 Mar , 2021
5 years ago

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بیرون ملک اسلامی بہنوں  کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار ، و مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنوں کو پچھلے مشوروں میں دیئے گئے اہداف کا فولواپ کیا اور اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کی نیز اسلامی بہنوں کوسالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن کے رائے پور زون بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع کاانعقاد ہوا جن میں 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز نیک اعمال رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور اجتماع پاک میں شرکت کرنے مدنی مذکرہ سننےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن پونے زون ،ناسک اور یروڈہ کابينہ میں دینی حلقہ منعقد ہواجن  میں 52 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جن میں مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ا ور وضو کا طریقہ ، غسل کے مسائل ، نفل روزے و نفل عبادات کے فضائل بتائے۔ ان اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے ، مدنی حلقے میں شرکت کرنے ، روزانہ کم از کم 313 مرتبہ درود شریف پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرسالہ کارکردگی بڑھانے اور سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کےشہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار142 اسلامی بہنوں نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر سرے ( Surrey) اور ریجینا(Regina) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی موت کو یاد کرنے اور نیک کام کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے”شب براءت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنی زندگی نیکیوں میں گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 125 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاف کرنے فضائل بتاتے ہوئے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے نیز اپنے صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقہ منعقد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت کے فضائل کے حوالے سے بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔