دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 جولائی2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ
ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو ذو الحجہ کے فضائل اور احادیث مبارکہ بیان کیں نیزقربانی کی
فضیلت اور قربانی کے اہم مسائل کے بارے میں
بھی بتایا۔
جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ڈنمارک ( Denmark) کے
مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل 25 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
جولائی2021ء
کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے
جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں
جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں
الحمدللہ عزوجل 31 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی جبکہ 4 اسلامی بہنوں نے ایّامِ
قفلِ مدینہ بھی لگایا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں کورس بنام”ایثار کے رنگ
بڑی عید کےسنگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے فضائل، ذوالحجۃ الحرام کی وجہ تسمیہ، فضیلتِ یوم
عرفہ، قربانی کرنے کاتاریخی پس منظر، بچے اور قربانی؟ اور اس کے علاوہ بہت سی اہم
معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام 14 جولائی2021ء کوآسٹریاکے شہر ویانا
(Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”والدین سے حسن سلوک “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین سے محبت و حسن سلوک کے فضائل بیان
کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک آسٹریا کی ڈویژن ویانا
میں بذیعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا کی ڈویژن ویانا(Vienna) میں بذیعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا
ڈویژن نگران و شعبہ جات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں
اضافہ ہوا ن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
حو صلہ افزئی کی نیز ذوالحجہ الحرام کے
نکات سمجھائے۔
یورپین
یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذیعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک،سویڈن، بیلجیم، آسٹریا، فرانس، ناروے، جرمنی اور ہالینڈ کی کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات
برائے دعائے شفا ء اجتماع سمجھائے۔
ڈنمارک
میں بذریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام جولائی2021ء کے دوسرے ہفتے ڈنمارک میں بذریعہ انٹرنیٹ کورس بنام”ایثار
کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے شروع کے 10 ایام
کی اہمیت اور فضائل،ذوالحجہ نام رکھنے کی وجہ،کھانے پینے اور ذکر اللہ کی فضیلت سمیت قربانی کے مسائل بیان کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر
انچن میں آن لائن نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی
دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش
کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اوردینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
فرمانِ
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ملنساری
اِفرادی کوشش کی رُوح ہے کے جذبے کے تحت ماہ جون 2021 میں دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام یوکے کی لندن،
برمنگھم، اسکاٹ لینڈ،مانچسٹرریجنزکی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے39 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دینی ماحول سے دور تھیں۔
20
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
14
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
7اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا۔
5 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔
16 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔
4 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکےشہر بلیك كنٹری( Black
Country)
میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جون 2021ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ،
مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، بریڈ فورڈ ( Birmingham,
London, Manchester, Scotland, Bradford )میں
ملنے والی رپورٹ کے مطابق مختلف کورسز کا
انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں۔
منعقد
ہونے والے کورسز کے نام:فیضانِ ایمانیات کورس، سوشل میڈیا کا استعمال کورس،
مسکرانے کے دینی فوائد کورس، اسلامک ہیروز کورس ، فیضان تجوید و نماز کورس ، جنت
ودوزخ کیا ہیں؟ کورس،فرنٹ فل لرننگ کورس، بیٹی کا کردار کورس، ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ کورس۔
منعقد
ہونے والے کورسز کے مقامات کی تعداد: 30
کورسز
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 692
Dawateislami