دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے   لندن ریجن میں مختلف مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 442اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں نیکی کی اہمیت وفضائل بیان کئے نیز اس کے اسباب بیان کرتے ہوئے پابندی سے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کے زیر اہتمام 06جولائی2021ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ذیلی اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو جدول مضبوط کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےکارکردگی جدول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  یوکے کی گلاسگو (Glasgow) کابینہ میں ”مدنی قاعدہ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مکمل مدنی قاعدہ، وضو، غسل اور نماز کے ضروری مسائل سکھائے گئے نیز مختلف دینی کاموں کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی گئی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں یوکے کے شہر ہنسلو(Hounslow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   لندن(London) ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم فِل کرنےکا طریقہ سمجھایا نیز نئے آنے والے کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“ کے نکات سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں ”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ کورس “کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں کورسز کروانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ڈویژن میں ایک ایک درجے لگوانے کی نیت پیش کی ہے۔

اب تک ملنے والی رپورٹ کے مطابق 5 درجے کنفرم ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 100 سے زیادہ اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں یوکے کی بریڈفورڈ ریجن میں 7 دن پر مشتمل ”Training“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بریڈفورڈ ریجن کی شارٹ کورسز کی ذمہ دار ، شعبہ تعلیم کی ریجن ذمہ دار اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی گئی نیز انہیں شعبہ تعلیم کے حوالے سے نکات بیان کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن میں نیو کورس بنامFruitful learningکا انعقاد کیا گیا جس میں 3 سے لیکر 10 سال تک کے 24 بچوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں بچوں کو اللہ عزوجل کی وحدانیت کے بارے میں سکھایا گیا اور حضورﷺسے جو کھانے تناول فرمانے کا ذکر ہے اس کی معلومات فراہم کی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh) کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں نیکی کی اہمیت وفضائل بیان کئے نیز اس کے اسباب بیان کرتے ہوئے پابندی سے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے شہر اسٹوک (Stoke)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے روز مرہ زندگی میں نیک اعمال کے رسالے کو نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز اس کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے بریڈفورڈ شہروں کیگلی، ہالی فیکس اور ویک فیلڈ (Keighley, Halifax, Wakefield)میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ کار بتایا نیز کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے  زیر اہتمام یوکے بریڈفورڈ کےعلاقے روتھرہم(Rotherham) میں اسلامی بہن کے ایصال ثواب کے لئے محفل نعت كا انعقاد كیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار ا سلامی بہن نے ’’ میت کے حقوق و تعزیت کے آداب ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کرتے رہنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔