دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 16 جولائی2021ء کو  ساؤتھ افریقہ میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے بارے میں بہت ہی پیارا اور معلوماتی کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے شروع کے 10 ایام کی اہمیت اور فضائل،ذوالحجہ نام رکھنے کی وجہ،کھانے پینے اور ذکر اللہ کی فضیلت سمیت قربانی کےاہم مسائل بیان کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ(Johannesburg) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” رحمت الہٰی حاصل کرنے والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔


  اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ”گھر درس“ بھی ہے اسی سلسلے میں جولائی2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں میں کم و بیش 775 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے / سننے کی سعادت حاصل کی جبکہ اسلامی بہنوں نے کثیر اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار بھی کیا۔


ساؤتھ افریقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مختلف دینی کاموں کی تحریک کی جھلکیاں درج ذیل ہے :

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 134

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 181

روزانہ گھر میں درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 775

روزانہ 1200مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 463

روزانہ 313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار234

روزانہ 12منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:775


امتِ مسلمہ کو علمِ دین سے مستفید کرنے وعلم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہکسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے یا سننے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال جواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار 782 اسلامی بہنوں نے رسالہ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال و جواب“پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (Welkom)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قربانی کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر لیسوتھو (Lesotho)میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی تمام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جولائی 2021ء کے دوسرے ہفتے سویڈن  میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” جانوروں پر ظلم کرنا حرام ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جانوروں پر ظلم نہ کرنے اور ان پر رحم کرنے کے نکات بیان کئے نیز بزرگانِ دین کا جانوروں پر رحم کرنے کے واقعات کےساتھ ساتھ ذوالحجۃ الحرام کے پہلے عشرے کے فضائل بھی بتائے۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال جواب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) سے کم و بیش 942 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جانوروں کے بارے میں دلچسپ سوال جواب“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کے علاقے  بوستو ارسیزیو(Busto Arsizio) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے” مردے کی بے بسی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کے علاقے  کاستانو پریمو (Castano Primo)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے” عشرہ ذوالحجہ کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اس بابرکت مہینے کے فضائل اور قربانی کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز اس ماہ مبارک کو خوب خوب نیکیوں میں گزرانے کا ذہن دیا۔


With the great passion of saving different parts of body, especially tongue and eyes from sins, Ameer Ahl-e-Sunnat introduced a religious campaign of Yaum-e-Qufl. In this context, Yaum-e-Qufl was observed in Denmark on the first Monday of July 2021. 25 Islamic sisters read the booklet, ‘Silent Prince’.