15 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ
Thu, 15 Jul , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ
اہتمام یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک، سویڈن ، جرمنی، بیلجیم ،ہالینڈ، اسپین اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کے
دینی کام مضبوط کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے
حوالے سے کلام کیا،کابینہ مشاورتوں کے وقت
پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔