15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیرِ
اہتمام یوکے ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ ،اسکاٹ
لینڈاور آئرلینڈکی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی کا پھل‘‘ کے
موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط
کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ زون مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔