دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  مانچسٹر ریجن میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:103

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:255

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 154

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 14


دعوتِ   اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری2022 ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں سفری شیڈول میں آسانی اور اس سے متعلقہ پیش آنے والے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی۔

٭اسی طرح9 جنوری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سوڈان کی اسلامی بہنوں کا بذیعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں عربی و انگلش زبانوں میں اجتماعات شروع کرنے کے مراحل سے متعلق نکات بتائے۔


گزشتہ ہفتے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں اسلامی بہنوں کے مختلف مقامات پر بالمشافہ اور آن لائن اردو اور انگلش  زبانوں میں سنتوں بھرےاجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” حرص کے نقصانات مع قناعت کی برکتیں “ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت اسکاٹ لینڈ ریجن میں 6 جنوری 2022ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ لیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے 8دینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کےزیر اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں کم وبیش 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔


گزشتہ ہفتے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یو کے برمنگھم ریجن کی  ویسٹ اور ایسٹ برمنگھم کابینہ کے مختلف مقامات پر بالمشافہ اور آن لائن ہفتہ وار اجتماعات ہوئے جن میں کم وبیش 538 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کی برکتیں بتائیں ۔

٭دوسری طرف نارتھ برمنگھم میں اسلامی بہنوں کےشعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورس بنام ’’ آئیے نماز درست کیجیے‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو بہت پسند کرتے ہوئے دینی کاموں کو کرنے سے متعلق اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے برمنگھم ریجن کے علاقے ساؤتھ برمنگھم South Birmingham میں ’’ آئیے نماز درست کریں کورس ‘‘ 3 مقامات پر کروایا گیا جن میں کم و بیش 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات حوالے سے بتایا گیا نیز ساتھ ساتھ مسافر کی نماز اور کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام کے متعلق بھی تربیت کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات دیئے۔ مزید دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نماز درست کرنے کے لئےکتاب بنام ’’ اسلامی بہنوں کی نماز پڑھنے‘‘ کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭دوسری طرف کوونٹری میں بھی آئیے نماز درست کریں کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کورس کو بہت پسند کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں الفورڈ، والتھم سٹو،ایسٹ ہم میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں  کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکےلندن ریجن میں 17مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں کم وبیش 299اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ’’حرص کے نقصانات مع قناعت کی برکتیں “ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ماہ دسمبر2021 ءیوکے لندن ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے :

پورے ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے درجات کی تعداد:43

مدرسات کی تعداد:36

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :214

بذریعہ انٹر نیٹ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:24

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 110

بذریعہ انٹر نیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 22

گھر مدرسۃالمدینہ کی تعداد :3

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :58

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :87

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :77


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ آسٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کم وبیش 53 طالبات نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف برمنگھم ریجن میں گزشتہ دنوں مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں کے بالمشافہ اور آن لائن سنتوں بھرےاجتماعات ہوئےجن میں کم وبیش 419 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ باپ کی شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں خود بھی پابندی سے شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر لِیرا میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں لِیرا ڈویژن  کے ذیلی ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگر ڈویژن مشاورت نےشرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہد منظور عطاری نےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں بہتری کے لئے اہم امور بیان کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے، عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھر پور انداز سے شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اوراسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکن یورپی یونین ریجن محمد رضوان حسین عطاری نے ’’حرص کے نقصانات اور قناعت کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو حرص و قناعت کے متعلق اہم باتیں بتائیں۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت سوراشٹر زون کی جامنگر کابینہ کی ڈویژن راجکوٹ، سلایا، گونڈل میں ون ڈے سیشن بنام ”اپنی نماز درست کریں“ کورس کا انعقاد ہوا۔ کورس میں کم و بیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا گیا۔ مزید کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

٭اسی طرح اندور زون کی رتلام کابینہ میں ایک دن پر مشتمل کورس ” آئیے اپنی نماز درست کریں“ ہوا جس میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط و فرائض ، واجبات نیز مسافر کی نماز کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

٭علاوہ ازیں اجمیر زون کے سانگانیر (sanganer) کابینہ اور مکرانا (makrana) کابینہ میں ایک دن کا” آیئے نماز سیکھیں “کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں اندور کابینہ کے چندن نگرر ڈویژن کی عوام اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس محفل میں ہفتہ وار رسالہ سنایا گیا نیز غیبت اور فضول باتوں سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی اور علم دین سیکھنے سکھانے کا بھی ذہن دیا۔

٭اسی طرح سور کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں کفن دفن کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت رہی۔

اس محفل پاک میں مبلغہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔