فیضان اسلامک اسکول سسٹم حب بلوچستان کیمپس کی مخصوص
کلاسزمیں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے

عاشقان
رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و
تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے وسائل پیدا کررہی ہے جس
کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں چار مقامات پر شعبہ فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے
لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کررہی ہے۔
شعبہ
فیضان اسکول سسٹم اپنے مقصد کو مزید آگر بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر حب میں
پہلاکیمپس قائم کرنے جارہی ہے۔ سال 2022ء کے آغاز سے ہی اس کیمپس میں پری پرائمری
اور پرائمری کی مخصوص کلاسز میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔داخلے سلسلے میں رجسٹریشن
کا جارہی ہے۔
کیمپس کی نمایاں خصوصیات:
٭تعلیم
اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز ٭Activity
Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام
کیمپس کا ایڈریس:
مکان
نمبر 267، مین آر سی ڈی روڈ، نزد سری بیکری، حب سٹی، لسبیلہ، بلوچستان
فون
نمبر: 03182836925

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام اجمیر زون میں بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
اجمیر، مکرانا، بھٹا بستی، سانگانیر اور گھاٹگیٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی فارم ، عملی جدول کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے نیز دینی کاموں کی مدنی خبر بروقت آگے بھیجنے کا ہدف دیا ۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے نئے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے بھروچ کابینہ کے دیادرا
ڈویژن کے علاقے سرنارمیں 26 دسمبر2021ء کو
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’جوانی
کی عبادت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت سوراشٹر
زون میں اپنی نماز درست کریں کورس کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت سوراشٹر زون
ڈویژن دھولکا اور بھاؤنگر میں اور احمدآباد زون کی شاہ عالم کابینہ میں اپنی نماز درست کریں کورس کا انعقاد
ہوا۔ کورسز میں کم و بیش 715 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭اسی
طرح ہند اجمیر ریجن کوٹا زون ادیپور کابینہ
خانجیپیر ڈویژن میں 5ذیلی حلقے (خانجیپیر،
سوینہ،سوینہ
مرشد نگر، ڈبوک اور گھیرو)پر ’’آئیں
نماز درست کیجئے‘‘ کورس کا انعقاد کیا
گیاجن میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات بتائے نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا اور کرسی
پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام اجمیر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات
بتائے اور شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں نیو
ذمہ دار بنانے اور کارکردگی وقت پر دینے کا ہدف دیا۔
٭دوسری
طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجمیر کابینہ ڈویژن لونگیا میں 8 دینی کاموں کے
حوالے سے مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 مختلف ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجمیر
ریجن اجمیر زون اجمیر کابینہ کی اجمیر ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا
انعقاد

اجمیر
زون کے اجمیر کابینہ کی اجمیر ڈویژن میں سیکھنے
سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے’’ جدول کی اہمیت ‘‘ اور دوسرے موضوعات پر اسلامی بہنوں کو مدنی پھول
دیئے۔
دینی
حلقے میں اسلامی بہنوں کو مختلف شعبہ جات کے
دینی کاموں کو کرنے کے مدنی پھول سمجھائےگئےاور انہیں مدنی
مذاکرہ دیکھنے، درس دینے نیز ہفتہ
وار سنتوں بھرے کا ذہن
دیا گیا۔
اندور
کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں قائم اسکول
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے
تحت گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں قائم اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران ا سلامی بہن نے دینی حلقہ میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط بتائے اور ہمارے پیارے
آخری نبی ﷺ کی سیرت کے متعلق درس دیا۔ اس کے علاوہ انہیں شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض
علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
ناسک
کابینہ وڈالا ڈویژن میں ون ڈے سیشن
بنام آئیں نماز درست کریں کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہند
ممبئی ریجن پونے زون ناسک کابینہ وڈالا ڈویژن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان
ون ڈے سیشن بنام ’’آئیں نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا جس میں 22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسیز کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن بنگلور زون میسور
کابینہ اور داون گرہے کابینہ میں ون ڈے سیشن ’’آئیں نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا
جن میں 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورسز
میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات، شرائط اور مستحبات بتائے گئے۔ ساتھ ہی مسافر کی نماز کا طریقہ بھی
سکھایا گیا جس پراسلامی بہنوں نے کورس کے اختتام پر تأثرات دیتے ہوئے آئندہ بھی دیگر فرض علوم کورسز میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن بنگلور زون کی منگلور کابینہ میں شعبہ تعلیم کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں
ڈویژن مودبدری اور شرور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ
شخصیات اجتماع منعقد کرنےکے حوالے سے نکات بتائے گئے اور شخصیات خواتین کو دعوت دیکر شرکت کروانے کی ترغیب دلائی
گئی نیز دینی کام میں اضافہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔
شعبہ
کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں) کی جانب سے 31دسمبر 2021 ءکو ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سڈنی، یوکے
، تنزانیہ،کینیا،بنگلہ دیش،موزمبیق اور موریشس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ کفن دفن کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ سال 2021ء کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اضافے
پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی اور
کمزوری پر ان کو آئندہ بچنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ اس کے علاوہ مدنی مشورے میں
میلبرن میں شعبہ کفن دفن پر اسلامی بہن کا تقرر کیا جبکہ نیوبی، ممباسہ،ڈھاکہ(ریجن) اور راج شاہی( ریجن) میں ایک ماہ کے ہدف پر تقرر ی مکمل کرنے کا ہدف
دیا ۔

Under the
supervision of Majlis Islah-e-A’maal (slamic
sisters),
Islah-e-A’maal ijtima’at were conducted in 5 divisions (Auburn, Blacktown, Lakemba,
Liverpool and Rockdale)
of Sydney, Australia in the month of December 2021. Approximately, 37 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual ijtima’at.
Female preachers of Dawateislami delivered a Bayan on the importance and usefulness of Madani Muzakra. The attendees (slamic sisters) had the privilege to listen colorful madani pearls from 75 Madani pearls of Ameer e Ahl-e-Sunnat. In addition, the Islamic sisters were encouraged to perform the Chasht and Ishraq Salah while describing the virtues of Ishraq and chast Salah in order to perform one Naik Amal.

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ءکے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی 5 مختلف ڈویژنز (اوبرن، بلیک ٹاؤن، ليكمبا،
ليورپول اور روکڈیل) میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے مدنی مذاكره كى اہمیت اور افادیت
کے موضوع پر بیانات کئے نیز اصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے 75 تربیتی
مدنی پھولوں میں سے چند مدنی پھول
بیان کئے۔ مزید نیک اعمال کی ترغیب میں نماز چاشت اور اشراق کے
فضائل بتاتے ہوئے نماز اشراق و چاشت پڑھنے
کا ذہن دیا ۔