اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت11 فروری2020ء کو بنگلہ دیش کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے  شعبے کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف عمان قطر کی ملک نگران اسلامی بہن اور کویت کی دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت بحرین کابینہ نگران کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مڈل ایسٹ کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور نکات برائے ماہِ رمضان سے متعلق شخصیات اجتماع، سالانہ اور ماہانہ ڈونیشن پر کلام کیا۔ اجلاس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور ہر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر ایصال ثواب کے لئےاجتماعی طور پر 112بار کلمہ طیبہ کا ورد،انفرادی طور پر ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کو ایصال ثواب کیا گیا اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پرہیوسٹن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے لنگر رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام یوکے بریڈ فورڈ میں فیضانِ شریعت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّجَلَّ ! 24 فروری 2020ء بروز پیرسےجامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطاربریڈ فورڈ میں فیضان شریعت کورس کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ترکی کی کابینہ مشاورت کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس لیاجس میں اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کو بڑھا نے اور ان مدنی کاموں میں بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے اور ان کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 8فروری2020ء کو لنکشائر کابینہ کے انگلش اجتماعات کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے حضرت سیدنا مصعب بن عمیر رضى الله عنه کی مبارک سیرت کے کچھ پہلو اور دین کی خاطر قربانیوں پر نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کے اہداف طے کئے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 7 فروری2020ء کو برمنگھم یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


پچھلے دِنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں9 فروری 2020ء کو  مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمراہ نیپال پہنچ چکے ہیں ۔نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کے اجتماع میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

یادرہے کہ 11 فروری 2020ء کو نیپال میں دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں جانشینِ عطار مولانا عبید رضا عطاری اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطار ی شرکت فرمائینگے ۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 فروری 2020ء کو  موزمبیق کے شہر بیئرا سٹی کے قریب ایک نئی مسجد کا افتتاح ہوا جس کا نا م ”آمنہ “ رکھا گیا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 5فروری 2020ء UK یو کے ، کے شہر مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے گئے نیز آ ئندہ کےاہداف مقرر کئے۔ شعبے کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیااور ہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے گئے ۔ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی كےزیر اہتمام 6فروری2020ءکو یوکے (UK) کے شہرناٹنگھمNottingham میں كورس ’’جنت كا راستہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔