دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی کارکردگی کا مکمل ریکارڈ تیار کرنے اور منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست کو اپڈیٹ کرنے کا ذہن دیانیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے مزید پیشگی جدول بنانے کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کاموں کو ای میل کے ذریعے محفوظ رکھنے اور رہائشی کورسز میں داخلےلینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اورنگی ٹاؤن کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’بزرگان دین کی اسلام کے خاطر قربانیوں‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کودینی کاموں کےلئے وقت دینے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور فرائض و عبادات کی بجا آوری کرتے ہوئے نماز کورس،تجوید و ناظرہ قراٰن کورس نیز کفن دفن کورس کی تربیت لینے اور امتحان میں کامیاب ہونے کا ذہن دیا ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ میں اسپیشل پرسنز کےادارے میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے کراچی کے علاقے بلدیہ میں اسپیشل پرسنز کے ادارہ کا وزٹ کیا۔

ادارے کی اونر اسلامی بہن نے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے ، بچوں سے ملاقات کروائی اور ذمہ دار اسلامی بہن نے بچوں کی دینی تربیت کی نیز اس ادارے میں دعوتِ اسلامی کی تربیت یافتہ معلمہ کے ذریعہ باقاعدہ تربیتی کلاس منعقد کرنےکا کہا ۔ آخر میں اونر کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب کا تحفہ پیش کیا انہوں نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے وزٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پکا قلعہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ ظاہر اور باطن کی اصلاح‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز کابینہ نگران اور کابینہ مشاور ت اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے اورکارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف دیئے ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں کراچی ریجن ایسٹ 2 شب و روز زون ذمہ دار ، کابینہ اور دیگر شعبوں کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی نیز ایسٹ زون 2 نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کی مدنی خبریں تحریر کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور نیکی کی دعوت عام کرنے،علم ِدین حاصل کرنے، کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے، تحریری مقابلوں اور شب و روز کی مدنی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا۔


پاکستان کے شہر واہ کینٹ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد 

Mon, 7 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  4 جون2021ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر واہ کینٹ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ یہ وقت بھی گزر جائے گا ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔

آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مصیبت وآزمائش پر صبر کرنے کے فضائل بتاتے ہوئے صبر کرنے کاذہن دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو وقت پر کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دی نیز ماہانہ مدنی مشورہ اور کارکردگی جدول کو مضبوط کرنے کاذہن دیا جبکہ ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش بھی کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں میاں میر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مزید دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون کی  شرقی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کابینہ پر تقرری کرنے کا ہدف دیا اور ڈویژن کی کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے کابینہ میں نئے کام کرنے کے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور شاہدرہ مریدکے  میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح ِاعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عملی جدول پر عمل کرنے، کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے ہر ماہ دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کاذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے، تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون نگران کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور مدنی مرکز کے دیئے ہوئے جدول پر عمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 4 جون  2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور کابینہ ، چشمہ ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ دیکھنے ، تقریاں مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔