دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ  دنوں جنوبی زون بحریہ ٹاؤن لاہور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقے کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کرنے، دینی حلقے کو مضبوط کرنے نیز محفل نعت کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون  2021 ءبروز جمعرات کو لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درودِپاک پڑھنے کاذہن دیا۔

صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے اولاد کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، صراط الجنان مکمل پڑھنے ،شخصیات میں مدنی حلقہ لگانےنیز مدنی چینل دیکھنے کاذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کرے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دفتر ی کام کرنے کے اُصول و ضوابط بتائے اور دفتر ی کام کو بہتر انداز سے کرنے، کمپیوٹر کے حوالے سے مہارت وصلاحیت کو بڑھانے ، حاضری میں باقاعدگی لانے، اہداف کو بروقت مکمل کرنے اور شعبے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدر آباد ریجن ڈیرہ الٰہ یار زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈیرہ الٰہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تین ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئے مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقہ کار پر مضبوطی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور نئے سنتوں بھرے اجتماع ،مبلغات و معلمات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں جیکب آباد کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ باطنی امراض کی تباہ کاریوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی اہمیت بتائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن گھوٹکی ڈویژن میں’’ یادِ رمضان‘‘ اجتماع کاانعقادہوا جس میں زون نگران ، زون مشاورت اور اعتکاف کرنے والی اسلا می بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی بہن نے ’’یادِ رمضان ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور رمضان کے بعد نیک کاموں میں استقامت حاصل کرنے لئے اسلامی بہنوں کو اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد زون کی کابینہ ٹنڈو محمد خان کے تلھار ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن اور زون مشاور ت ذمہ اسلامی بہنوں نے مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ان کی تربیت کی نیز کارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد زون کے ذیلی حلقہ تا زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں اسلام آباد ریجن کے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ نے بذریعہ آڈیوں لنگ سنتوں بھرا بیان کیا اور پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی گلزار ہجری ڈویژن میمن نگر میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ کم از کم دو گھنٹے دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مظفر آباد اور جہلم ویلی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مظفر آباد زون کی زون نگران اور زون مشاورت و دو کابینہ مظفر آباد اور جہلم ویلی کابینہ کی ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کا جدول ترتیب دینے کی ترغیب دلائی، ہفتہ وار اجتماعات جو لاک ڈاؤن میں بند ہو چکے تھے ان کو دوبارہ اوپن کروانے کا ذہن دیا۔مدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھی ہوئی اسلامی بہنوں کومدرسۃالمدینہ بالغات کے تدریسی ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کی کارکردگی کا فالو اپ بھی کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ِبن قاسم زون میں آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شب و روز زون مشاورت و کابینہ قائد آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے ارسال اور کارکردگی لینےکی حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئےاجتماعات اور مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور ویب سائٹ کے لئے تحریری کام کے حوالے سے بھی نکات بتائے ۔