دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ  میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے اہداف جلد پورے کرنے کی ترغیب دلائی نیز رسالہ کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی درست اور وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 23مئی 2021ء راولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقہ قاسم مارکیٹ محمدی کالونی میں محفل نعت کاانعقادہواجس میں محمدی کالونی کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’صبر کے فضائل ‘‘ موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں عزیز آباد کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’اعلحٰضرت کا دینی کردار‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ گرلز اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 24مئی 2021 ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عا لمی سطح جامعۃُ المدینہ کی ذمہ داراور پاک سطح جامعۃُالمدینہ کی ذمہ دار جبکہ بیرون ملک اور بیرون شہر کی اراکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہنوں نے بذریعہ ا نٹر نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے اور تنظیمی کاموں میں مدنیہ اسلامی بہنوں اور جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کوذمہ داریاں دینے کاذہن دیا نیز سنتوں بھرے اجتماع کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


"ماہنامہ فیضان مدینہ" دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے ۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کےلئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

اپریل 2021ء میں بھی بہت سی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اپریل 2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی کل 11ہزار573 ذمہ داراسلامی بہنیں بکنگ کروا چکی ہیں۔انفرادی طور پر 113 سادہ اور 495 کلر ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔27سادہ اور40کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی جن میں سے 25 سادہ اور 22 کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے ۔37 سادہ اور 37 کلر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ کے علاقے 11ایم ایل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور رکن زون شعبہ دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے آگاہ کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 مئی2021ء کو جھنگ زون کی اٹھارہ ہزاری کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  22 مئی2021ء کو جھنگ زون چنیوٹ کابینہ سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اور رابطہ برائے تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بحریہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کا دینی کام بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ریجن نگران ، پاکستان نگران ، کراچی ریجن نگران ، فیضان آن لائن اکیڈمی عالمی سطح نگران ، شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے  کورس’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالےسے نکات بتائے اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ یہ کورس کروانے ، رومن اردو، ہندی ، انگلش اور بنگلہ زبان میں تیار کروانے کےحوالےسے مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ  دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں زون ساؤتھ ، کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔