دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ
ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے اور کابینہ نگران و زون مشاورت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورت، ڈویژن نگران و ڈویژن
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سےمدنی پھول بیان کئے
نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ
کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے وقت پر جدول جمع کروانے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت اور بین الاقوامی امور
کی اسلامی بہنوں کا کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں بیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ زوم ایپ شرکت کی ۔
اس مدنی مشورےمیں اسلامی
بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سےاہم نکات بتائےگئےاور اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ داری دینے کےحوالے
سے مدنی پھول دیئے نیزہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا اور کورسز کروانے
کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام کراچی گلشن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور
ڈویژن نگران و مشاورت کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ کامیابی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کو اپنائے رکھنے،
گھر درس دینے نیز نیکی کی دعوت دینے کے کا
ذہن دیا مزید روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ہر ماہ اصلاح ِاعمال کا رسالہ پُر کر کےذمہ دار
اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز
ڈونیشن جمع کرنے میں گلشن کابینہ کی بہترین پوزیشن پر ان کی حوصلہ افزائی کی اس کے بعد کابینہ مشاورت اسلامی
بہنوں اسی دوران رسالہ کارکردگی کی انٹری کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور کارکردگی وقت پر دینے کےحوالے
سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیو کراچی سلیم سینٹر میں کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں 6 کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے رسالہ نیک
اعمال کےذریعہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن
دیا نیز دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ گرلز کی ریجن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ جات میں ترقی حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نماز ،تجوید اور فرض علوم سیکھ کر ٹیسٹ دینے
کا ذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کے
خوشی و غمی کے مواقع پر پیغامات عطار
منگوانے کے نظام کو مضبوط بنانے اور شعبہ جات میں بہتری لانے کےحوالے سے اہداف
بھی دیئے۔ آخر میں امیرا ہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی عیدی ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقسیم کی گئی ۔
دعوت ِاسلامی کی شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن میں
ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے
اور اس شعبے میں تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کا ذہن دیا اور وقت پر انٹری کرنے کی
نیت کروائی جبکہ زون مشاورتوں کے وقت پر
جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔
دعوت
ِاسلامی کے زیراہتمام 6 جون 2021ء بروز
اتوار جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد
ہواجس میں اراکین زون اور کابینہ نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جھنگ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو وقت پر رپلائے دینے اور وقت پر کارکردگی جدول دینے کا ذہن دیا نیز ساتھ ہی ساتھ شعبہ جات میں دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے اور عالمی
سطح کی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کی طرف سے دیئے جانے والے اہداف بھی بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر
اہتمام 6 جون 2021ء کوملتان ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ،زون و کابینہ کی شب روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شب
و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کی مدنی خبریں تحریر کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور
ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلوں
میں حصہ لینے نیز شب و روز کی مدنی خبریں
بڑھانے کےحوالے سےذہن دیاجبکہ تقرری مکمل کرنے کی نیت کرواتے ہوئے اسلامی بہنوں سے
اہداف بھی لئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5جون 2021 ءبروزہفتہ کو جنوبی لاہور زون کی
شخصیات اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت
کاسلسلہ ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار کے ساتھ مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا
الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کے ہمراہ شخصیات خواتین سے ان کے گھر جاکر انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمان کی سلامتی کاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب
دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 جون 2021ءبروز
ہفتہ کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی
لاہور زون کی ڈویژن تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئےصاحبزادی ِعطا ر سَلَّمَھَا
الغَفَّار نے فرمایا کہ جو ذمہ
داری ہمیں ملی ہے یہ سب اللہ کا کرم ہےاور دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کی جو ذمہ داری ملےاسے قبول کرتے
ہوئے احسن انداز میں دین کا کام کریں،آپ نے مزید یہ بھی فرمایا دعوت اسلامی
ہمارا گھر ہے، اپنے گھر کو مضبوط کیجئے اور بروقت دینی کاموں کی کارکردگی اپنی
نگران اسلامی بہنوں کو پیش کیجئے، صاحبزادیِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اسلامی بہنوں کو انفرادی عبادت کرنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون 2 کابینہ گلستان جوہر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ نگران و کابینہ مشاورتو ں
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے
حوالے سے نکات اورمدنی مذاکرہ کارکردگی بہتر
کرنے نیز انداز ِبیان میں بہتری کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami