دعوتِ اسلامی اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیمِ رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت مئی 2021ء میں’’ 6 ہزار 668 ‘‘کتب اور’’ 96 ہزار 162 ‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جن میں (شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن بکس ،مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل) کی زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ نکات بتائے اور ان نکات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کےمطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان ایجوکیشن سینٹر کے تحت گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی میں فیضان ایجوکیشن سینٹر کاتعارفی پروگرام ہواجس میں عالمی سطح کی رکن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصداور ادارے کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے بارےمیں معلومات فراہم کیں ۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دوسرے شعبے کی اسلامی بہنوں کو انسٹیٹیوٹ کے کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں صِحرَائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ علاقہ دنبہ گوٹھ کراچی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 40 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی اور سنتوں بھرا بیان کیا، بیان میں درود پاك پڑھنے کی عادت بنانے ،سنتوں پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد از بیان زون مشاورت اسلامی بہن کے مرحوم والد صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیا۔آخر میں اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان’’ ترقی کے مدنی پھول ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کام کرنے کےحوالے سے تربیت کی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےحوالے سے نکات پر کلام کیا اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکره کارکردگی کے نئے فارم کے مطابق کارکردگی دینے پر حوصلہ افزائی کی نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے اور کارکردگی جدول کےحوالے سے تربیت کی اس کے علاوه اسلامی بہنوں کو پچهلے ماه دیئے گئے اہداف پورا کرنے پر دل جوئی کی اور اس ماه کے لئے بهی ا ہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ء میں  کراچی ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د:500

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15 ہزار 797

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :20 ہزار 868

مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :1 ہزار 519

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :18 ہزار 864

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :2 ہزار 137

سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :54 ہزار 534

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار 104

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55 ہزار45

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسالوں کی تعداد :11 ہزار 93

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 18 ہزار 385


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی گلشن معمار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتائی اور تمام شعبہ جات پر بات چیت کی نیز وقت پر کارکردگی جدول دینے کاذہن دیا جبکہ علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے اور اس کی تعداد کوبڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ومشاورت، علاقائی نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کےحوالے سے مختلف مدنی پھول سمجھائے نیز عملی جدول کارکردگی بنانے کی اہمیت نرمی اور وقت کی قدر پر اچھےنکات دئیے جبکہ مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی بن قاسم زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کومضبوط کرنے ، بر وقت کارکردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی دینے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج  ذیل ہے :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 338

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 7 ہزار 864

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 211

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 330

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار 883

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 578

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 45 ہزار 697

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 ہزار 509

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 6000

 


اسلامی بہنوں  کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 ہزار 303

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64 ہزار 820

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان کا مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 402

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 804

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45 ہزار 446

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 8 ہزار 815

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 لاکھ 29 ہزار59

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :17 ہزار 402

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4 لاکھ،23 ہزار 358

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5 لاکھ33 ہزار12