دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکره کارکردگی کے نئے فارم کے مطابق کارکردگی دینے پر حوصلہ افزائی کی نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے اور کارکردگی جدول کےحوالے سے تربیت کی اس کے علاوه اسلامی بہنوں کو پچهلے ماه دیئے گئے اہداف پورا کرنے پر دل جوئی کی اور اس ماه کے لئے بهی ا ہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ء میں  کراچی ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د:500

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15 ہزار 797

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :20 ہزار 868

مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :1 ہزار 519

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :18 ہزار 864

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :2 ہزار 137

سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :54 ہزار 534

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار 104

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55 ہزار45

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسالوں کی تعداد :11 ہزار 93

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 18 ہزار 385


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی گلشن معمار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتائی اور تمام شعبہ جات پر بات چیت کی نیز وقت پر کارکردگی جدول دینے کاذہن دیا جبکہ علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے اور اس کی تعداد کوبڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ومشاورت، علاقائی نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کےحوالے سے مختلف مدنی پھول سمجھائے نیز عملی جدول کارکردگی بنانے کی اہمیت نرمی اور وقت کی قدر پر اچھےنکات دئیے جبکہ مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی بن قاسم زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کومضبوط کرنے ، بر وقت کارکردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی دینے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج  ذیل ہے :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 338

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 7 ہزار 864

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 211

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 330

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار 883

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 578

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 45 ہزار 697

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 ہزار 509

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 6000

 


اسلامی بہنوں  کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 ہزار 303

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64 ہزار 820

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان کا مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 402

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 804

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45 ہزار 446

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 8 ہزار 815

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 لاکھ 29 ہزار59

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :17 ہزار 402

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4 لاکھ،23 ہزار 358

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5 لاکھ33 ہزار12 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی پھول‘‘ سے نکات بیان کئے۔اس کے بعد اپریل ء2021 سے مئی 2021 ء تک کی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ، شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی اوردینی کاموں میں آنے والی رکاوٹوں کےحل بتائے نیز غیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال(active )بنانے کےحوالے سے نکات فراہم کئے اور ماتحت دو سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے کو یقینی بنانے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ہزارہ کاگ گاؤں میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار ، واہ کینٹ زون نگران اور کاگ گاؤں کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں معاونت کرنے اور فرض علوم حاصل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے اور جدول کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن کو تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون ، خان پور کابینہ میں مدنی    مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں حسنِ اخلاقی اپنانے کاذہن دیا اور ساتھ ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئےاپنا عملی جدول بنانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ماتحت سے رابطے میں رہنے کے متعلق نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں  بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کیسےممکن ہے کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کودینی کام مضبوط کرنے ،نئی تقرر ہونے والی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز 30جون2021ء تک سو فیصد تقرری مکمل کرنے کے لئے ٹیم وَرک کے تحت 11جون سے 25 جون2021ء تک تقرری مہم کا آغاز کرنے کا ذہن دیا ۔